ملکی دفاع مزید مضبوط، پاک بحریہ کا فضا تک مار کرنے والے میزائل کی فائر پاور کا مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ایف ایم 90 این ای آر سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ کے ذریعے اپنی جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ فائر پاور کے اس مظاہرے کے دوران انتہائی تیز ی سے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایاگیا، لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
خاتون نے بغیر ڈرائیور چلنے والی ٹیکسی میں ہی بچے کو جنم دیا
ترجمان کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبد المنیب نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ نے فائرنگ میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ہر صورت ملکی سمندری دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
فلیٹ کمانڈر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
پنجاب میں تعلیمی نظام کو جدید سانچنے میں ڈھالنے کی تجویز زیرِ غور
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاک بحریہ فائر پاور
پڑھیں:
کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی گوٹْھ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں والد اور دو بیٹے زخمی ہوئے۔
مقتولین کی لاشوں اور زخمی کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ کامل حسین اور اس کے بیٹے کو 26 سالہ دوہان کے نام شناخت کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے بیٹے 30 سالہ عادل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے داروں کے درمیان تنازع پر جھگڑے کے دوران پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی سرجانی ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے اور واقعے کی مزید چھان بین شروع کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی بھی شناخت کرلی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے لیے پولیس چھاپہ مار رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے رشتے پر ہونے والے تنازعے کی وجہ سے پیش آئی ہے۔