پاکستان کی سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے امن فوجیوں پر حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
پاکستان نے سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے امن فوجیوں پر ہونے والے حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مذکورہ حملے میں اقوامِ متحدہ کی عبوری سیکیورٹی فورس برائے ابیئی میں خدمات انجام دینے والے بنگلہ دیش کے 6 امن فوجی جاں بحق جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس افسوسناک واقعے پر حکومتِ بنگلہ دیش اور اس کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور اس المناک گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
????PR No.
Pakistan Condemns Attack on UN Peacekeepers in Kadugli
????⬇️https://t.co/gzsytFYCrz pic.twitter.com/9wJrA2xFUd
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) December 15, 2025
بیان میں کہا گیا کہ اقوامِ متحدہ کے امن فوجی دنیا بھر میں تنازعات کی روک تھام، شہریوں کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے صفِ اول میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
پاکستان نے امن اور علاقائی استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان ’بلیو ہیلمٹس‘ کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں:
پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ اس بزدلانہ حملے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، تاکہ ذمہ دار عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوامِ متحدہ کے امن فوجیوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ امن فوج بنگلہ دیش پاکستان دفتر خارجہ وزارت خارجہ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ امن فوج بنگلہ دیش پاکستان دفتر خارجہ متحدہ کے امن
پڑھیں:
چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔
تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139 نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔