ماسکو کے اعلیٰ عہدیدار کو قتل کرنے کی یوکرینی کوشش ناکام بنادی، روس کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
روس کی سکیورٹی سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ایک اعلیٰ روسی حکومتی عہدیدار کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔
ایف ایس بی کے مطابق یوکرینی ایجنٹس مبینہ طور پر اس وقت حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جب مذکورہ روسی اہلکار ماسکو کے قریب اپنے رشتے داروں کی قبروں پر حاضری دے رہا تھا۔
ایف ایس بی نے مزید دعویٰ کیا کہ یوکرین روس کے اندر اسی نوعیت کے مزید حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔ تاہم یوکرین کی سکیورٹی سروس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس “مسلسل جھوٹی خبریں” گھڑ رہا ہے۔
یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کیف ایک بار پھر روسی فضائی حملوں کی زد میں رہا۔ یوکرینی حکام کے مطابق تازہ حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے، جن میں دو بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 15 سے زائد عمارتیں اور ایک طبی مرکز بھی متاثر ہوا۔
دوسری جانب یوکرین کے ڈرون حملے نے روس کے بندرگاہی شہر نووروسیئسک میں ایک آئل ڈپو کو نقصان پہنچایا، جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔
روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران ٹارگٹ کلنگز اور اغوا کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مانیٹرنگ گروپ اے سی ایل ای ڈی کے مطابق 2025 کے پہلے تین کوارٹرز میں روس کے اندر ہونے والی ٹارگٹ کلنگز پچھلے تین سال کے مجموعی اعداد سے زیادہ رہی ہیں۔
گزشتہ مہینوں میں کئی روسی افسران کار بم دھماکوں اور خفیہ کارروائیوں میں مارے گئے، جن کی ذمہ داری یوکرین نے قبول کی۔ دوسری جانب یوکرین میں بھی سکیورٹی اہلکاروں کے قتل کے واقعات پیش آئے ہیں، جن کا الزام کیف نے روسی ایجنسیوں پر عائد کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے اتفاق رائے ہو گیا، سرکاری ذرائع کا دعویٰ، اپوزیشن لیڈر کی تردید
رات گئے اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان اور اپوزیشن لیڈر کاظم میثم شریک ہوئے۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر اسلام آباد میں اہم بیٹھک ہوئی ہے اور سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا ہے تاہم اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے تردید کی ہے۔ تفصیلات کے رات گئے اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان اور اپوزیشن لیڈر کاظم میثم شریک ہوئے۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نگران وزیرا علیٰ کسی سیاسی و مذہبی جماعت سے نہیں ہو گا۔ سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حکومت حزب اختلاف کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ دریں اثنا اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کیلئے ہم نے ابھی نام دینے ہیں، ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا۔ رات گئے ہونے والے اجلاس کے بعد آج وزیر اعلیٰ کے ساتھ دوبارہ مشاورت ہونی ہے تھی مگر ابھی تک ان کے ساتھ ملاقات نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی شہرت کے حامل شخصیت کو وزیر اعلیٰ بنانے کی تجویز دی ہے۔