data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن (ٹی سی پی) نے بنگلا دیش کو سپلائی کرنے کیلیے ایک لاکھ ٹن چاول خریدنے کا ٹینڈر جاری کر دیا۔ ٹی سی پی کے 20 نومبر کو جاری کردہ ٹینڈر کے مطابق قیمت کی پیشکشیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر کو صبح 11:30 بجے تک ہے۔ ٹینڈر میں کمپنیوں، پارٹنرشپس اور واحد مالکان سے علیحدہ سربمہر بولیاں طلب کی گئی ہیں تاکہ ایک لاکھ ٹن لمبے دانے والے سفید چاول (ایری- 6) کی خریداری کی جا سکے، جو کراچی کی بندرگاہوں کے ذریعے ’’بریک بلک کارگو‘‘ کی شکل میں بنگلا دیش کو برآمد کیا جائے گا۔ واضح ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں تک تعلقات خراب رہے تاہم اگست 2024 میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی برطرفی کے بعد اسلام آباد اور ڈھاکا کے درمیان تعلقات میں بہتری اور دوطرفہ روابط میں اضافہ دیکھا گیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مرحوم سراج درانی کی صاحبزادی کا پاکستان واپسی کیلیے عدالت سے رجوع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ/ آئینی بینچ میںسابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی مرحوم کی صاحبزادی نے پاکستان واپسی کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے وضاحت کیلیے ڈپٹی اٹارنی جنرل، پراسیکیوٹر نیب کو 28نومبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیاکہ درخواست گزار یا ان کے اٹارنی کہاں ہیں؟ وکیل کاکہنا تھا کہ درخواست گزار نے پاکستانی سفارت خانے میں پیش ہوکر وکالت نامے کی تصدیق کی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کم از کم اٹارنی کو عدالت میں موجود ہونا چاہیے، وکیل کاکہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ نے اس صورت حال میں درخواستیں قبول کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیاکہ ضمانت کیلیے آئینی بینچ سے کیوں رجوع کیا گیا؟ وکیل کاکہنا تھا کہ ہائیکورٹس ضابطہ فوجداری کی دفعہ 561 کے اختیارات عمومی طور پر آئین کے آرٹیکل 199 میں استعمال کرتی ہیں۔ عدالت کاکہنا تھا کہ یہ حفاظتی ضمانت نہیں، ٹرانزٹری ضمانت ہے جو ٹرائل کورٹ بھی دے سکتی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بنگلادیش کو ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کرنےکیلئے تیاریاں شروع کر دیں
  • مرحوم سراج درانی کی صاحبزادی کا پاکستان واپسی کیلیے عدالت سے رجوع
  • گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل
  • پاکستان بنگلہ دیش کو برآمد کرنے کیلئے ایک لاکھ ٹن چاول خریدے گا
  • وکلاء اور پولیس کے درمیان تصادم افسوس ناک ہے ‘ پیر ریاض محمد شاہ
  • جعلسازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والا بنگلا دیشی گرفتار
  • آسٹریلیا کے ون ڈے سیریز کیلئے دورہ پاکستان میں ردو بدل متوقع
  • جعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والا بنگلا دیشی شہری گرفتار
  • گھرکی کفالت کے لیے بچہ ہاتھ میں چائے کاتھرماس پکڑ کرچائے فروخت کرنے کیلیے سڑک پرگھوم رہاہے