اسلام آباد/نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس کو محفوظ قرار دیتے ہوئے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کی تمام ایٹمی تنصیبات محفوظ رہیں، پاکستان کی جوہری تنصیبات سے کوئی تابکاری خارج نہیں ہوئی بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے میزائل حملوں کے دوران پاکستان کی میزائل تنصیبات مکمل محفوظ رہیں اور پاکستانی جوہری تنصبات سے تابکاری خارج نہیں ہوئی.

(جاری ہے)

بھارتی حکومت نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کونقصان پہنچنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا لیکن آئی اے ای اے کی وضاحت کے بعد بھارت کے اس غبارے سے بھی ہوا نکل گئی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کسی ایٹمی تنصیب پر کوئی حملہ نہیں ہوا آئی اے ای اے کے ترجمان نے بھارتی جریدے ”انڈین ایکسپریس‘ ‘کو دیے گئے بیان میں کہا کہ پاکستان کے تمام ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں اور تابکاری کے اخراج سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بھی مکمل طور پر بے بنیاد ہیں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی جوہری تنصیبات بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ ہیں اور کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق نہیں.

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر حملے اور تابکاری اخراج کے جھوٹے دعوے کیے گئے تھے جنہیں عالمی سطح پر مسترد کر دیا گیا ہے دوسری جانب پاکستانی حملے میں بھارت کے براہموس میزائل ڈپو کو پہنچنے والے نقصان کی تصدیق ہوگئی، بھارتی ریاست پنجاب میں واقع بیس پر تابکاری کے بعد حکام نے الرٹ جاری کر دیا انڈین نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن کی رپورٹ نے بھی صورتحال کی سنگینی کی تصدیق کر دی ہے.

بھارتی پنجاب میں براہموس میزائلوں کے ایک بڑے ذخیرے کو پاکستانی حملے میں شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں علاقے میں تابکاری پھیلنے کے شواہد سامنے آئے بھارتی حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بیس کے اطراف موجود آبادی کو فوری انخلا کے احکامات جاری کر دیے انڈین نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن کی ابتدائی رپورٹ میں بھی تابکاری کے اخراج کی تصدیق کی گئی ہے، جس سے پاکستان کے اس موقف کو تقویت ملی ہے کہ حملے میں دشمن کی حساس دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آئی اے ای اے پاکستان کی تمام ایٹمی بھارت کے

پڑھیں:

پاکستان و روس توانائی، دفاع، سیکیورٹی میں تعاون کر رہے ہیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی —اسکرین گریپ روسی میڈیا

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس توانائی، دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون کر رہے ہیں۔

ماسکو میں روسی ٹی وی کو انٹرویو  دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی  نے کہا کہ روڈ اور ریل نیٹ ورک سے روابط کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کا ویژن خطے کے استحکام کے لیے اہم ہے، تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات عالمی سطح پر انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی ایٹمی تنصیبات سے متعلق عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا
  • جو بھی ہماری سالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • کسی دھمکی سے مرعوب نہیں ہونگے، پاکستان کا ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بھارتی بیان پر شدید ردعمل
  • آئی اے ای اے کی پاکستانی جوہری تنصیبات سے تابکاری کے اخراج کی تردید
  • پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ
  • پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت بھارت کی جارحیت کو روکنے کیلئے کافی ہے،دفتر خارجہ کی بھارتی وزیر دفاع کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کی مذمت
  • پاکستان کی ایٹمی تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی
  • آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کی پٹھان کوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی ویڈیو منظرعام پر
  • پاکستان و روس توانائی، دفاع، سیکیورٹی میں تعاون کر رہے ہیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی