بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے نادر لورگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے نادر لورگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نوجوانوں کو فوجیوں نے
پڑھیں:
ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4روز میں بھارتی حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک
بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 روز میں بھارت کے حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ میں 7 سے 9 اگست کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں 47 خوارج جہنم واصل ہوئے۔
اس کے بعد، 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے ساتھ واقع سمبازہ کے نواحی علاقوں میں ایک کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔
اس آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 4 روزہ انسدادِ دہشتگردی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کی مجموعی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز وطن کے دفاع، سرحدوں کی حفاظت اور ملک کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔