چاڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت دو افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
انجمینا(نیوز ڈیسک) افریقی ملک چاڈ میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ دارالحکومت انجمینا کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا، طیارہ ممکنہ طور پرتکنیکی خرابی کے باعث زمین سے ٹکرایا اورموقع پر ہی تباہ ہو گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورملبے سے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں، حادثے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
برکینا فاسو؛ فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 60 افراد ہلاک
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
میکسیکو کی ریاست ویراکروز میں میئر کی خاتون امیدوار سمیت 5 افراد ہلاک
مسلح افراد نے میکسیکو کی خلیجی ساحلی ریاست ویراکروز میں حکمراں جماعت کی جانب سے میئر کی امیدوار سمیت 5 افراد کو قتل کردیا، جو یکم جون کے انتخابات سے قبل مذکورہ ریاست میں اس نوعیت کی ہلاکت کا دوسرا واقعہ ہے۔
مورینا پارٹی کی امیدوار یسینیا لارا گوتریس پر حملہ اتوار کو اس وقت ہوا جب وہ ٹیکسسٹیپیک کے راستے حامیوں کے ایک کارواں کی قیادت کر رہی تھیں، حملے میں مزید 3 افراد زخمی ہوئے۔
میکسیکو کی خاتون صدر کلاڈیا شینبام کی جماعت مورینا پارٹی سے وابستہ ویراکروز کے گورنر روکیو ناہلے کے مطابق مارے جانے والوں میں لارا گوتریس کی بیٹی بھی شامل ہیں، ٹیکسسٹیپیک کوٹزاکوالکوس کی اہم پٹرولیم انڈسٹری سے جڑی بندرگاہ کے جنوب مغرب میں واقع ایک قصبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کا نفاذ مؤخر، چین سے مخاصمت برقرار
انصاف کا وعدہ کرتے ہوئے روکیو ناہلے کا کہنا تھا کہ کوئی بھی منتخب عہدہ مرنے کے قابل نہیں ہے، ریاست کی پوری طاقت آئندہ دنوں میں بلدیاتی انتخابات کو آزاد اور جمہوری بنانے کے لیے موجود ہوگی۔
ٹیکسسٹیپیک میں خاندان اور دوستوں نے لارا گوتریس کا سوگ منایا اور انتخابات کے دوران تشدد کے خوف کے بارے میں بات کی، آنجہانی امیدوار کی حامی جوکن فونسیکا کا کہنا تھا کہ وہ عدم تحفظ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
’ہم ان سب سے تھک چکے ہیں، یہ دہشت گردی ہے، ایک نہیں 5 لوگ مرے ہیں۔ ہم دہشت گردی کی بدترین زندگی گزار رہے ہیں۔‘
مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی نے امریکا اور میکسیکو میں ہیٹ ویو کا امکان 35 گنا بڑھا دیا
خاندانی دوست کروز مورالس نے کہا کہ تشدد اتنا برا ہے کہ ہم کھیتوں میں جانے سے ڈرتے ہیں، شام کو اپنے خاندان سے ملنے جاتے ہیں، کیونکہ ہمیں نہیں معلوم کہ راستے میں ہمارے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔
لارا گوتریس میئر کے عہدے کی دوسری امیدوار ہیں جنہیں انتخابی مہم کے دوران ویراکروز میں قتل کیا گیا، 29 اپریل کو انتخابی مہم کے پہلے سرکاری دن، مسلح افراد نے میکسیکو کی حکمراں جماعت کے امیدوار ہرمن انوآر وایلنسیا کو ہلاک کردیا تھا۔
گورنر روکیو ناہلے نے کہا کہ 57 مقامی امیدواروں نے ریاست اور وفاقی حکومت کی طرف سے پیش کردہ سیکورٹی کی درخواست کی تھی، یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ لارا گوتریس کے پاس اس طرح کی سیکیورٹی تھی کہ نہیں۔
مزید پڑھیں: ’ایگ آن سپون‘ میکسیکو میں نیا انوکھا عالمی ریکارڈ قائم
یکم جون کو میکسیکو کی ریاست ویراکروز میں بلدیاتی انتخابات شیڈول ہیں، تاریخی طور پر انتخابی تشدد کا سب سے زیادہ خطرہ مقامی امیدوار کو درپیش ہوتا ہے کیونکہ اس موقع پر منظم جرائم پیشہ گروہ مقامی حکومتوں کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلدیاتی انتخابات جرائم پیشہ حکمراں جماعت میئر میکسیکو ویراکروز