ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) باجوڑ وقاص رفیق نے کہا ایم این اے کے گھر کے مین گیٹ پر آئی ای ڈی مواد نصب کیا گیا تھا جو رات گئے پھٹ گیا، انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے وقت رکن قومی اسمبلی گھر پر نہیں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر مبارک زیب کے باجوڑ میں واقع گھر کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں رکن قومی اسمبلی کے گھر کا گیٹ مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔ دھماکے کے فوری بعد حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کارروائی کا آغاز کردیا جب کہ دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) باجوڑ وقاص رفیق نے کہا ایم این اے کے گھر کے مین گیٹ پر آئی ای ڈی مواد نصب کیا گیا تھا جو رات گئے پھٹ گیا، انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے وقت رکن قومی اسمبلی گھر پر نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

دھماکے کے بعد اپنے ایک بیان میں مبارک زیب نے کہا کہ ان کا خاندان اور پڑوسی دھماکے میں محفوظ رہے، اس طرح کے ہتھکنڈیں ان کے عزم کو متاثر نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے شہید بھائی ریحان زیب کے مشن کو جاری رکھوں گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کی باجوڑ میں آبائی رہائش پر آئی ای ڈی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مبارک زیب کے گھر پر دھماکےسے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مبارک زیب اور ان کے اہلخانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صوبہ خیبر پختونخوا کے متعلقہ حکام کو مبارک زیب کی آبائی رہائش گاہ کے باہر دھماکے کی شفاف تحقیقات کرانے اور واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے لا کھڑا کرنے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے دھماکے کے کے گھر کے انہوں نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن