باجوڑ: ایم این اے مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا، گھر کا گیٹ تباہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
رکن قومی اسمبلی مبارک زیب—فائل فوٹو
باجوڑ میں رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ دھماکے سے مبارک زیب کے گھر کا گیٹ تباہ ہوگیا۔
ڈی پی او نے کہا کہ ریموٹ کنٹرول بم گھر کی دیوار کے قریب نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے وقت مبارک زیب گھر پر موجود نہیں تھے۔
مبارک زیب کا کہنا تھا کہ شکر ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بزدلانہ کارروائیوں سے کوئی میرے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ اپنے شہید بھائی کے وژن کو جاری رکھوں گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی
نیو دہلی:بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ہائی سیکیورٹی زون ریڈ فورٹ کے قریب ایک کار میں دھماکا ہوا ہے جس میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، متعدد گاڑیاں جل گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا بہت زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد شہریوں میں افراتفری پھیل گئی، پولیس نے جائے حادثہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ریڈ فورٹ کے میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوا جس کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، ، دھماکے کے بعد بھڑکنے والی آگ نے 3 سے 4 گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے میں آٹھ افرا کے ہلاک ہونے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دھماکے کے بعد نئی دہلی میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا، بم ڈسپوزل ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی اور شواہد جمع کیے۔