پی ٹی آئی غائب نہیں ہوئی یہ حکومت کی بیان بازی ہے، فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنما تحریک انصاف فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ جو گفتگو کی جا رہی ہے خاص کر وزیراطلاعات پنجاب کی غیر ذمے دارانہ گفتگو ہے، اس ماحول میں اس ساری چیز کا میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا کیوںکہ ماحول کو یکجہتی کا ماحول رہنے دیا جائے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی بدقسمتی کی بات ہے، ہم نے آپ کے شوز میں بھی بات کی کہ وہ جب موقع تھا کہ تو تب تو وہ کچھ نہیں کر سکے، پی ٹی آئی غائب نہیں ہوئی یہ حکومت کی بیان بازی ہے۔
رہنما مسلم لیگ(ن) افنان اللہ خان نے کہا کہ یہ ایک عجیب اتفاق ہے اس ملک کے اندر کہ جب بھی اس ملک میں کوئی بڑا کام ہوا ہے تو نواز شریف اس کا لیڈر تھا یا وزیراعظم تھا، ہم کسی سے کسی کا کریڈٹ نہیں لے رہے مگر آپ پولیٹیکل لیڈر شپ کا کریڈٹ بھی کسی کو نہیں دے سکتے، نواز شریف جو ہیں وہ اس کے ہیڈ ہیں جو بھی سسٹم ہے اس وقت ملک کے اندر،تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے، میاں صاحب وہاں تھے انھوں نے اپنے تعلقات استعمال کیے، جہاں جہاں ڈپلومیسی میں وہ اپنی ان پٹ دے سکتے تھے انھوں نے دی،انھوں نے اسٹریٹیجی کے اندر اپنی ان پٹ دی، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیانوں سے اوپر جا چکے ہیں۔
ریٹائرڈ ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ مودی کی ، مودی جنتا کی اور مودی کے جتنے حواری ہیں اور ان کا جو فاشسٹ نظریہ ہے یا بی جے پی کا جو نظریہ ہے اس میں ہمیں کوئی دو رائے نہیں رکھنی چاہییں، مودی اور اس کے لوگ آج نہیں کئی عرصے سے اسی طرح کا ایک راگ الاپ رہے تھے، بدقسمتی یہ ہے کہ وہ یہ راگ صرف مسمانوں کے خلاف یا پاکستان کے خلاف نہیں الاپ رہے تھے بلکہ ان کو جہاں بھی موقع ملا انھوں نے گندی ذہنیت کا مظاہرہ کیا، ان کا نظریہ جو ہے وہ فاشسٹ نظریہ ہے، ان کا ہندوتوا کا جو نظریہ ہے وہ صرف اور صرف انارکی پھیلانے کا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نواز شریف انھوں نے نظریہ ہے
پڑھیں:
موسلادھار بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق اوکاڑہ میں بنگلہ گوگیرہ کی نواحی بستی ریاض آباد میں بارش کے باعث بانسوں سے بنی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، جاں بحق بچی کی شناخت دعا فاطمہ کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں 7 سالہ مہوش اور 6 سالہ ارم شامل ہے۔
مریم نواز کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ،نکاسی آب کاجائزہ لیا
اس کے علاوہ قصور کے نواحی گاؤں تلونڈی میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچے شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور ریسکیو کر کے نکال لیا گیا، بچوں کو طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حجرہ شاہ مقیم میں بھی تیز بارش کے باعث اٹاری روڑ پر محنت کشوں کے تین گھروں کی چھتیں گر گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
جہلم کے علاقے سوہاوہ میں ایک شخص برساتی نالے میں ڈوب گیا، اوکاڑہ میں آسمانی بجلی سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
خیبر پختونخوا: ڈسپریٹی الاؤنس دینے کی یقین دہانی پر سرکاری ملازمین کا احتجاج ختم
دیپال پور میں چھت گرنے سے 2 افراد، شیخ بستی میں کچن گرنے سے ایک لڑکی زخمی ہوگئی، جڑانوالہ 240 موڑ پر چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ ساہیوال کے نواحی گاؤں میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔