لاہور ایئرپورٹ کے قریب ڈرون گرنے کی اطلاع، یہ کہاں سے آیا تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک سرویلینس ڈرون گرنے کی اطلاع نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق ڈرون میں کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا اور اس کے گرنے سے کسی قسم کا دھماکہ یا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعہ نے حساس اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈرون جدید سرویلینس ٹیکنالوجی سے لیس تھا، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔
اس سے قبل بھی جمعرات کی صبح پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اسی علاقے میں ایک انڈین ڈرون مار گرایا تھا، جو مبینہ طور پر حساس تنصیبات کی نگرانی کر رہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق اس ڈرون میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا اور جب سیکیورٹی نظام نے اسے نشانہ بنایا تو اس کے گرنے کے دوران زور دار دھماکہ ہوا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ماہرین کی ٹیمیں ڈرون کے ملبے کا تکنیکی و فارنزک تجزیہ کر رہی ہیں تاکہ اس کی نوعیت، ساخت اور ممکنہ مشن کا تعین کیا جا سکے۔
یاد رہے پاکستان اور انڈیا کہ درمیان چند روز پہلے ہی سیز فائر ہوچکا ہے مگر یہ ڈوران والی خبر نے سیکورٹی فورسز کے لیے ایک بار پھر سے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
مزیدپڑھیں:وزیراعلیٰ نےسبزی کی دکان پر خاتون کو گلے لگالیا،عوام میں گھل مل گئیں
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔