وزیر اعظم کے مشیر و رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا، گیٹ مکمل تباہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر مبارک زیب کے باجوڑ میں واقع گھر کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں رکن قومی اسمبلی کے گھر کا گیٹ مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔
دھماکے کے فوری بعد حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کارروائی کا آغاز کردیا جب کہ دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) باجوڑ وقاص رفیق نے کہا ایم این اے کے گھر کے مین گیٹ پر آئی ای ڈی مواد نصب کیا گیا تھا جو رات گئے پھٹ گیا، انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے وقت رکن قومی اسمبلی گھر پر نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
دھماکے کے بعد اپنے ایک بیان میں مبارک زیب نے کہا کہ ان کا خاندان اور پڑوسی دھماکے میں محفوظ رہے، اس طرح کے ہتھکنڈیں ان کے عزم کو متاثر نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے شہید بھائی ریحان زیب کے مشن کو جاری رکھوں گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رکن قومی اسمبلی دھماکے کے گھر کے کے گھر کہا کہ زیب کے
پڑھیں:
پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، دو پولیس اہلکار شہید،5 افراد زخمی
پشاور (نیوز ڈیسک)تھانہ چمکنی کی حدود مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس کے مطابق گشت کے دوران پولیس موبائل نے مشکوک شخص کو روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
ایس پی رورل مختیار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ چمکنی میں ہونے والا دھماکا خود کش تھا۔ پولیس کی موبائل گشت پر تھی کہ ایک مشکوک شخص کو دیکھ کر روکاتو تلاشی کے دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں چار سے پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا۔ دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دو پولیس اہلکار اور تین شہری زخمی ہوئے۔ ایس پی مختیار خان کا کہناہے کہ خود کش حملہ آرو کے اعضا اکٹھے کر لیے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب ایس ایچ او چمکنی کیجانب سے مقدمہ اندراج کیلئے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کردیا گیا،خط کے متن کے مطابق مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا جائے۔
لاہور: ڈانس پارٹی پر چھاپہ، متعدد لڑکے، لڑکیاں گرفتار