ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون جاری رکھے؛ روس کی خواہش
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس چاہتا ہے کہ ایران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے ساتھ تعاون جاری رکھے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ ہم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ ایران کا آئی اےای اے کے ساتھ تعاون جاری رہے۔’
واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اپنی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد بدھ کے روز ایک بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کی منظوری دی گئی۔
پارلیمنٹ کے بعد یران کی نگہبان شوریٰ نے بھی عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے تعاون معطل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
روس، جس کے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات ہیں، نے امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ تہران کو پرامن جوہری توانائی کے پروگرام کا حق حاصل ہے۔
سرگئی لاوروف نے ایرانی پارلیمان کی جانب سے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کی منظوری کے بارے میں کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کو عملی اختیارات حاصل نہیں، اس لیے اس کا فیصلہ مشاورتی نوعیت کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ ہم چاہتے ہیں کہ سب لوگ ایران کے سپریم لیڈر کا احترام کریں، جنہوں نے بارہا یہ بیان دیا ہے کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہ تھا، نہ ہے، اور نہ ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ساتھ تعاون ا ئی اے ای اے کی منظوری کہ ایران کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان اور ایران کے درمیان فیری سروس کا لائسنس جاری کردیا گیا
ایک پرائیویٹ کمپنی نے 7 سال قبل لائسنس کیلئے درخواست دی تھی، حکومت پاکستان نے اب اس کی باقاعدہ اجازت دیدی،کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد عمر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فیری سروس ایران تک شروع کی جائے گی اور بعد ازاں اسے سعودی عرب، عمان، عراق اور یو اے ای تک بڑھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے ایران اور دیگر خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس چلانے کا لائسنس جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک پرائیویٹ کمپنی نے فیری سروس چلانے کیلئے درخواست دی تھی، جس کا فیصلہ 7 سال بعد ہوا اور اب کمپنی کو پاکستان سے ایران فیری سروس چلانے کا لائسنس مل گیا ہے۔ اس حوالے سے نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد عمر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فیری سروس ایران تک شروع کی جائے گی اور بعد ازاں اسے سعودی عرب، عمان، عراق اور یو اے ای تک بڑھایا جائے گا۔ وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انور چودھری نے کہا کہ فیری سروس سے تجارت، لاجسٹکس اور سفر کو فروغ ملے گا، پاک، عراق فیری سروس تعلقات کا نیا باب ثابت ہوگی۔ ایران اور جی سی سی ممالک سے فیری روٹس پر کام جاری ہے۔