ایران کی ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں، ایرانی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی اور جانبدار قرار دے دیا۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے یورینئیم کی 60 فیصد افزودہ پیدا وار میں تیزی سے اضافہ کیا ہے اور ادارے سے تعاون کو اطمینان بخش سے کم قرار دیا ہے۔
ایران واحد غیر ایٹمی طاقت ہے جو اس سطح پر افزودگی کر رہا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے آئی اے ای اے کی رپورٹ پر شدید احتجاج کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے اور اس ضمن میں ایران کی تمام تر سرگرمیان آئی اے ای اے کی زیر نگرانی اور مکمل شفاف ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پُرامن مقاصد کے لیے نیوکلیئر توانائی داخلی سطح پر تیار کرنے پر کوئی عالمی پابندی نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی کوئی ایسی تنصیب یا سرگرمی نہیں جو ظاہر نہ کی گئی ہو۔
واضح رہے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایران نے افزودہ یورینیئم کے ذخیرے میں اضافہ کرلیا ہے جو کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے درکار سطح کے قریب ہے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایرانی وزارت خارجہ کی رپورٹ
پڑھیں:
نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے این او سی لیکر وہاں گئے تھے، کوئی حکومتی وزیر گلگت بلتستان نہیں گیا نہ کسی نے وہاں مہم چلائی۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان گلگت بلتستان میں جلسے کر رہے ہیں، میٹنگز کر رہے ہیں انہیں تو کوئی نہیں روک رہا۔
رانا ثنا نے کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر خان اجازت لیکر جا سکتے ہیں تو سلمان اکرام راجا کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا کوئی اُمیدوار مقابلے میں ہے ہی نہیں، وہاں صاف، شفاف اور کریڈیبل انتخابات ہونگے۔