SINGAPORE:

کیا آپ جانتے ہیں ان دنوں دنیا کے امیر ترین افراد اپنا سونا سنگاپور کی ایک عمارت میں جمع کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد بین الاقوامی سطح پر پائی جانے والی غیریقینی، بینکوں پر کم ہوتا اعتماد اور جغرافیائی کشیدگی کے باعث اپنا سونا بینکوں کے لاکرز کے بجائے بیرون ملک محفوظ وولیٹس میں رکھ رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد کے اس رجحان کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک سنگاپور ہے جو دنیا بھر کے دولت مند افراد کے لیے مشرق کا جنیوا بن رہا ہے۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور ایئرپورٹ کے قریب واقع 6 منزلہ نجی عمارت میں اس وقت 1.

5 ارب ڈالر مالیت کا سونا اور سلور بارز محفوظ کی گئی ہیں۔

سنگاپور میں اس عمارت کو محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور اس عمارت کو اونیکس، ہزاروں ڈپازٹ بکسز اور ایک وسیع اسٹوریج چیمبر کو لیس کر دیا گیا ہے۔

بانی گریگور گریگرسین کے مطابق گولڈ اور سلور اسٹوریج کے آرڈرز میں جنوری اور اپریل 2025 کے دوران 88 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گولڈ، سلور بار کی فروخت سال بہ سال 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں اس سوال سونا محفوظ کرنے کا یہ رجحان کیوں بڑھ رہا ہے کا جواب دیا گیا ہے کہ لبنان، الجیریا اور مصر جیسے دنیا کے کئی ممالک کے دولت مند افراد اپنے ملکوں میں بینکنگ کے نظام پر اعتماد کھو رہے ہیں۔

گریگرسن نے بتایا کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں سونے کی شکل میں دولت زیادہ محفوظ ہے بجائے سونے کی قیمت کی کاغذی کرنسی (ای ٹی ایف، میوچل فنڈز) اور یہ اس میں رسک بھی کم ہے یا تھرڈ پارٹی سے ڈیفالٹ کا رسک بھی کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق امیر ترین افراد کو 2023 کے سلیکون ویلی بینک بحران کے بعد خوف کا شکار ہیں  اور اسی لیے وہ پیپر کرنسی پر اپنی دولت رکھنے کے بجائے سونے کو ایک مخصوص مقام پر محفوظ کیا جائے۔

سنگار پور کو یہ دولت مند افراد سونا محفوظ بنانے کے لیے کیوں منتخب کر رہے ہیں تو اس کا جواب یہی ہے کہ مذکورہ افراد سنگاپور کو زیادی محفوظ ملک سمجھتے ہیں جیسا کہ کسی زمانے میں سوئٹزرلینڈ کو تصور کیا جاتا تھا۔

اسی طرح سنگاپور ٹرانزٹ کا مرکز بھی ہے جہاں سونے کی درآمد اور برآمد آسانی ہوتی ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے جان ریڈ نے نشان دہی کی کہ اب چند سرمایہ کار  بینکوں سے باہر سونے کو محفوظ کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ بینکوں کو نظام اب مکمل طور پر محفوظ نظام نہیں رہا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دنیا کے امیر ترین افراد کے مطابق رپورٹ کے رہے ہیں

پڑھیں:

غریب بجلی صارفین کو سبسڈی کی مد میں نقد رقم دینے کا فیصلہ

 حکومت نے ملک میں غریب بجلی صارفین کو سبسڈی کی مد میں نقد رقم دینے کا فیصلہ کرلیا۔
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کو بتایا گیا کہ حکومت نے 2024 سے غریب بجلی صارفین کو سبسڈی کی مد میں نقد رقم دینے کا فیصلہ کرلیا۔ بی آئی ایس پی کے ڈیٹا کی بنیاد پر رقم دی جائے گی۔
سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ 58 فیصد بجلی صارفین 200 یونٹ استعمال کرنے والے ہیں جنہیں یونٹ والے صارفین کو بجلی بل میں 60 فیصد تک سبسڈی دیتے ہیں۔ گزشتہ چند سال میں محفوظ صارفین کی تعداد میں 50 لاکھ کا اضافہ ہوا۔
کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ حکومت محفوظ صارفین کی کیٹیگری ختم کرنے پر کام کر رہی ہے، مستقبل میں بی آئی ایس پی کی بنیاد پر محفوظ بجلی صارفین کا تعین ہوگا۔
 کمیٹی کو بتایا گیا کہ صنعتی شعبے کو سستی بجلی دینے کے لئے آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں۔
 سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اضافی سستی بجلی فراہمی کے لئے دو تجاویز دی ہیں، پہلی تجویز انڈسٹری کو دوسری شفٹ کیلئے عالمی ریٹ کے مطابق بجلی دینے کی ہے، دوسری تجویز نئی صنعتوں، کرپٹو اور ڈیٹا مائنگ کو سستی بجلی دینے کی تجویز ہے، آئی ایم ایف نے فی الحال تجویز پر کوئی جواب نہیں دیا ، آئی ایم ایف سے منظوری ملنے پر وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
 سی پی پی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2015 میں کپیسٹی پیمنٹس 141 ارب روپے تھیں۔ 2024 میں ایک ہزار 400 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی، کپیسٹی پیمنٹس بڑھنے کی اہم وجہ نئے ایل این جی اور کوئلے والے پاور پلانٹس ہیں درآمدی کوئلے کے باعث بجلی کی لاگت بڑھی۔
   

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • کورنگی میں دوسرے روز بھی ڈاکوؤں نے جیولرز کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے 
  • غریب بجلی صارفین کو سبسڈی کی مد میں نقد رقم دینے کا فیصلہ
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے،  رپورٹ
  • سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی
  • آپ اپنے دام میں صیاد آگیا؛ غزہ میں ملٹری آپریشن کے دوران 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
  • کراچی میں درجنوں عمارتیں خستہ حال ہیں، سندھ حکومت صرف تماشائی بنی ہوئی ہے، ارشد وہرہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری