خیبرپختونخوا میں بارشیں اور آندھی، مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 30 افراد زخمی ہوئے۔صوبے میں حالیہ بارشوں اور آندھی کی وجہ سے 34 گھروں کو نقصان پہنچا، 32 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 2 مکان منہدم ہو گئے۔پی ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثات پشاور، مردان، صوابی، شانگلہ سمیت دیگر بالائی اضلاع میں پیش آئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اور آندھی
پڑھیں:
سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں کے جنگلات میں لگنے والی حالیہ بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں۔
سپارکو کی جانب سے پر جاری کردہ سیٹلائٹ ڈیٹا کے مطابق گرمی کی حالیہ شدید لہر کے باعث جنگلات میں لگنے والی ہولناک آگ نے پنجاب کے ماحولیاتی لحاظ سے حساس علاقے 'کوٹلی ستیاں' کے 25 مقامات پر پھیلے ہوئے تقریباً 3,037 ہیکٹر (7,504.7 ایکڑ) پر مشتمل قدرتی جنگلات کو خاکستر کر دیا ہے۔
9 مئی سے 29 مئی 2026 تک کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ لگنے کے بعد 'چِیڑ' کے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جو کہ دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے اہم ذیلی آبی ذخائر کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کے ماحولیاتی اثرات صرف آگ سے جھلسنے والے فوری نقصانات تک محدود نہیں ہیں؛ بلکہ اس آفت نے مقامی پرندوں اور جنگلی حیات کی افزائشِ نسل کے عروج کے سیزن کو شدید متاثر کیا ہے۔
نئے اگنے والے پودوں اور پنیریوں کو تباہ کر دیا ہے، اور اس متاثرہ زمین پر ایسی جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کے پھیلنے کی راہ ہموار کر دی ہے جو آگ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
اگرچہ مقامی آبادی اور محکمہ جنگلات کے عملے نے کئی علاقوں میں آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے، لیکن تیز اور گرم ہواؤں کے باعث ہمسایہ ڈھلوانوں پر اب بھی آگ پھیل رہی ہے، جس سے ماحول کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔