تہران (نیوز ڈیسک)ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔

روسی میڈیا کے مطابق ایران نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق قرارداد کے بعد کیا ہے، ایرانی سکیورٹی کونسل کا کہنا ہےکہ یورپی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے سبب آئی اے ای اے سے تعاون ختم کردیا جائے گا۔

ایران کی جانب سے تعاون ختم کرنےکا وقت نہیں بتایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی تھی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔

ایران دوبارہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: صدر پزشکیان

ادھر ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے نہیں جھکے گا، ایران دوبارہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی صدر پزشکیان نے کہا کہ ہمارے خیالات راستے بناتے اور کامیابی لاتے ہیں، پابندیاں راستہ روک سکتی ہیں لیکن ہماری سوچ رکاوٹ توڑ سکتی ہے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی ناکامی پر مایوسی ہے، نطنز یا فردو جوہری تنصیبات پر حملے ہمیں روک نہیں سکتے، جوہری تنصیبات انسانوں نے بنائیں، دوبارہ بھی بنا سکتے ہیں، حملے ہمیں روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ سلامتی کونسل میں پابندیوں کے خاتمے کی قرارداد مسترد کر دی گئی، ایران کے پاس حالات بدلنے کی مکمل طاقت موجود ہے، ایران کبھی زبردستی کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔

ایرانی صدر نے اعلان کیا کہ ایران کی جوہری خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پزشکیان نے کہا سلامتی کونسل سے تعاون ختم صدر پزشکیان

پڑھیں:

سعودی عرب کو عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی میں اہم عہدہ مل گیا

سعودی عرب عالمی ایٹمی توانائی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب ایٹمی توانائی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن 2027 تک منتخب ہوا ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب 35 ممالک کے اس اہم فورم میں شامل رہے گا جو ایجنسی کے فیصلوں کا اختیار رکھتے ہیں۔

سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو عالمی ایٹمی توانائی کا رکن منتخب کرنا عالمی برادری کے اعتماد اور سعودی عرب کے پُرامن وژن اور پائیدار ترقی کی پالیسیوں کا اعتراف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کا اقوام متحدہ کے ایٹمی نگران ادارے سے تعاون معطل کرنے کا اعلان
  • اقوام متحدہ کی قرارداد کے بعد ایران کا ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا فیصلہ 
  • اقوام متحدہ کا بڑا فیصلہ، ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد
  • سعودی عرب کو عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی میں اہم عہدہ مل گیا
  • سلامتی کونسل: ایران پر عائد پابندیوں میں رعایت برقرار رکھنے کی قرارداد مسترد
  • سلامتی کونسل کا بڑا فیصلہ، ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد
  • سلامتی کونسل :ایران پر پابندیوں میں نرمی کی قرارداد مسترد
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بڑا فیصلہ، ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیوں میں نرمی کی قرارداد مسترد کر دی