نواز شریف حکومت سازش سے ختم کی گئی، پی ٹی آئی مکافاتِ عمل کا شکار ہے: ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
ایاز صادق—فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت سازش سے ختم کر کے ترقی کا پہیہ روکا گیا، چند عناصر نے ہماری قیادت کی بیماری کا مذاق اڑایا تھا۔
جاری کیے گئے بیان میں انوں نے کہا ہے کہ نئے الیکشن کے بعد پاکستان اور پنجاب کی تقدیر بدل رہی ہے، نواز شریف کی حکومت سازش کے تحت ختم کی گئی، ہمارے سیاسی مخالفین آج مکافاتِ عمل کا شکار ہیں۔
اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے سے روگردانی کی، پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری قیادت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایاز صادق
پڑھیں:
نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ، آٹھ روز قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے۔
سوئٹزر لینڈ قیام کے بعد ن لیگ کے قائد لندن آئیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔