لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی ٹیم ورک سے ملی مگر ہدایات نوازشریف کی تھیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف مسلح افواج کے سربراہوں کی مشاورت سے فیصلے کررہے تھے،مسلح افواج نے اپنے جذبے سے بھارت کو عبرتناک شکست دی ہے۔

یادرہے کہ اس سے قبل وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کیخلاف آپریشن کو ن لیگ کے قائد اور صدر میاں نواز شریف نے ڈیزائن کیا تھا۔

میکسیکن نیوی کا جہاز بروکلین پُل سے ٹکرا گیا،2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراج تحسین کرتے ہیں، صدر مملکت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم تشکر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کے خلاف اس کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اپنے پیغام صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منایاگیا۔

صدر زرداری نے کہاکہ قوم دشمن کی جارحیت کے خلاف بنیان مرصوص کی مانند کھڑی رہی اور مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پیشہ ورانہ انداز اور قوت سے جواب دیا۔انہوںنے کہاکہ دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا اعتراف کیا، ہماری آپریشنل مہارت کو تسلیم کیا گیا اور پاکستان پٴْر امن ملک ہے کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان اپنی خودمختاری، جغرافیائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، ہماری سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیاجائیگا۔

انہوںنے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کومسترد کرتے ہیں اور معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے قومی طاقت کے تمام ذرائع بروئے کار لائے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ ان بہادر سپاہیوں کو سلام جنہوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کا دفاع کیا، بطور صدر یہ اعادہ کرتا ہوں کہ ہم ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کیخلاف کامیابی ٹیم ورک سے ملی اور ٹیم کو ہدایات نواز شریف نے دی تھیں، اسپیکر ایاز صادق
  • نیویارک ٹائمز نےآپریشن بنیان مرصوص کو پاک فوج کی بڑی کامیابی قراردیدیا
  • ’’بھارت کی جارحیت کیخلاف فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا‘‘نیویارک ٹائمز نے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کو پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا
  • نیویارک ٹائمز نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو مسلح افواج پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا
  • معرکہ حق: معروف امریکی جریدے نے آپریشن بُنیان مرصوص کو پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا
  • بھارت کیخلاف شاندار کامیابی پر اقلیتی برادری کا مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین
  • مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سردار عتیق
  • کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراج تحسین کرتے ہیں، صدر مملکت
  • کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراجِ تحسین، صدر مملکت