ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ مزید مضبوط
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت میں اضافہ، حالیہ 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگیوں کے بعد اپریل 2026 میں یوروبانڈز کے سرمایہ کاروں کو مزید 1.
وزیر خزانہ کی جانب سے رواں سال 43 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی آمد کی توقع، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری اور عالمی مالیاتی اداروں و کمرشل بینکوں سے فنڈز کے معاملات میں آسانیاں بھی روپے کے حق میں مثبت اشارے قرار دیے جا رہے ہیں۔
جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر ایک موقع پر 23 پیسے کی کمی کے بعد 281 روپے 7 پیسے تک نیچے آگیا، تاہم سپلائی میں بہتری اور مارکیٹ فورسز کی خریداری بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 3 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 27 پیسے پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی اور کاروبار کے اختتام پر یہ 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر کی کی قدر
پڑھیں:
سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، نرخ میں آج بھی بڑا اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 886ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2100روپے کے اضافے سے 4لاکھ 7ہزار 778روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1801روپے بڑھ کر 3لاکھ 51ہزار 404روپے کی سطح پرپہنچ گئی۔