انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی اڑان جاری، ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
کراچی:
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کی مکمل صلاحیت حاصل ہونے، حالیہ 50کروڑ ڈالر کی ادائیگیوں کے بعد اپریل 2026 میں یوروبانڈز کے سرمایہ کاروں کو مزید 1.3ارب ڈالر کی ادائیگیوں کا انتظام ہونے اور ترسیلات زر کی معیشت میں حصہ بتدریج بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
وزیر خزانہ کی جانب سے رواں سال 43ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی متوقع آمد، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی بڑھانے سے عالمی مالیاتی اداروں اور کمرشل بینکوں کے ساتھ فنڈز کے معاملات میں بہتری جیسے مثبت فنڈامینٹلز کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
ایک موقع پر ڈالر کی قدر 23 پیسے کی کمی سے 281 روپے سات پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن بہتر سپلائی اور قدر میں کمی سے استفادہ کرتے ہوئے مارکیٹ فورسز نے زرمبادلہ کی خریداری سرگرمیاں بڑھادیں جسکے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 281روپے 27پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر پانچ پیسے کی کمی سے 282روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر مارکیٹ میں
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 2 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 70 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 13 ڈالر پر آگیا ہے۔اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 123 روپے کی کمی سے 5 ہزار 245 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 106 روپے کم ہو کر 4 ہزار 496 روپے کی سطح پر آگئی۔