2025-11-04@09:00:02 GMT
تلاش کی گنتی: 242

«مارکیٹ میں ڈالر کی قدر»:

(نئی خبر)
    کراچی: پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ، برآمدات میں چیلنجز کی وجہ سے اس کی محدود پیمانے پر نمو اور بڑھتی ہوئی درآمدات  کے باعث پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری رہی لیکن اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے نیچے آگئے، اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔ عالمی بینک کی پاکستان میں شعبہ جاتی بنیادوں پر شراکت داری کے تحت 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان، 4ماہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے جیسے مثبت...
    کراچی: ترکیہ کے ساتھ باہمی تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کے شعبہ جاتی معاہدوں، حکومت کی جانب سے نج کاری پلان پر عمل درآمد اور آئی ایم ایف کے پاکستانی معیشت اور اصلاحات پروگرام پر اعتماد کے اظہار سے جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مہنگا ہوگیا۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی، ترسیلات زر 3ارب ڈالر تک محدود رہنے اور معیشت میں زرمبادلہ کی طلب کو دونوں مارکیٹوں نے نظرانداز رکھا۔ برآمدات میں بتدریج اضافے اور مثبت معاشی سینٹی منٹس کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے...
    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    کراچی(کامرس رپورٹر)جمعرات کو انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی تیزی رہی۔انٹربینک میں ڈالر5پیسے بڑھ کر279.30روپے رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 4پیسے بڑھ کر281.10روپے کا ہو گیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 09 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 46 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 740 روپے 83 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 725 روپے 31 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 904 روپے 18 پیسے اور قطری ریال...
    کراچی: زرمبادلہ کے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ معیشت میں اصلاحات اور مطلوبہ شرائط پر پیشرفت کے نتیجے میں آئی ایم ایف جائزہ ممکنہ طور پر بہتر ہونے اور نجکاری حکمت عملی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ایک بار پھر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے تجاوز کر گیا۔ اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔ عالمی سطح پر ڈالر مضبوط ہونے اور بیرونی ادائیگیوں...
    کراچی: عالمی تحقیقی ادارے ٹریس مارک کی فروری میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے پر آنے کی پیشگوئی، زرمبادلہ کی طلب بڑھنے اور غیرملکیوں کی مارکیٹ ٹریژری بلوں سے سرمائے کے انخلا کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی اڑان برقرار رہی۔ زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی شرط پوری ہونے کے نتیجے میں آئی ایم ایف سے اگلی قسط کی راہ ہموار ہونے جیسے عوامل کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر 07 پیسے کی کمی سے 278 روپے 97 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ لیکن بیرونی ادائیگیوں کے دباو، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی سے ڈالر سپلائی متاثر رہی جس سے...
    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 96  پیسے پر بند ہوا تھا۔
    کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کار اپنے سرمائے کو ڈی ویلیوایشن سے محفوظ بنانے کے لیے سونے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 53 ڈالر اضافے کے ساتھ 2868 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس عالمی اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی نمایاں رہے، جہاں بدھ کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 5300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی...
    کراچی: زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  پاک سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61ارب ڈالر کے معاہدوں، سعودی عرب کی پاکستان کے لیے 1ارب 20کروڑ ڈالر کے موخر ادائیگیوں کی سہولت پر تیل فراہم کرنے کے عندیے اور زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی شرط پوری ہونے سے آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ایک پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔  ڈالر کے انٹربینک ریٹ 279روپے سے نیچے آگئے، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا۔ اس طرح انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے...
    کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  غیرملکی ٹریژری ادارے ٹریس مارک کی شرح سود میں کمی کے باعث غیرملکیوں کی مارکیٹ ٹریژری بلوں سے سرمائے کے انخلا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی کے تناظر میں فروری کے دوران ڈالر 280روپے کی سطح تک پہنچنے کی پیشگوئی، بیرونی ادائیگیوں کے لیے ریگولیٹر کی زرمبادلہ کی خریداری سرگرمیوں اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔  ڈالر کے انٹربینک ریٹ 279روپے سے بھی تجاوز کرگئے، انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک موقع پر 09پیسے کی کمی سے 278روپے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری 2025ء) ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، امریکی کرنسی کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت کئی ماہ بعد 279 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ پیر کے روز ناصرف انٹربینک بلکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پیر کے روز ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 279روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09پیسے کے اضافے سے 280روپے 88پیسے کی سطح پر...
    اسلام آباد: یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024ء کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں. تاہم دسمبر 2024ء میں اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر گئی۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں...
    یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024ء کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں. تاہم دسمبر 2024ء میں اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر گئی۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت...
    کراچی: معاشی بہتری کی توقعات اور ریگولیٹر کی خریداری سرگرمیاں رکنے سے زررمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں طلب گھٹنے سے کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 278روپے 66پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ اس دوران سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 278روپے 87پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09پیسے کی کمی سے 280روپے 82پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
    کراچی: بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث جمعے کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 27کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی، افراط زر کی شرح میں کمی کے تناسب سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی سے جنوری میں غیرملکیوں کی مارکیٹ ٹریژری بلوں سے 3کروڑ 85لاکھ ڈالر کے سرمائے کے انخلا جیسے عوامل کے باعث جمعہ کو ایک بار پھر زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی دیکھی گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 17پیسے کی کمی سے 278روپے 55پیسے...
    شرح سود میں متواتر کمی کے رحجان سے غیرملکیوں کی جنوری میں مارکیٹ ٹریژری بلوں سے 38.5ملین ڈالر کے انخلا اور غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے اپنے منافع کو زرمبادلہ کی صورت میں منتقلی کے رحجان کے باعث بدھ کو بھی ڈالر کی پیشقدمی برقرار رہی۔  نئے امریکی صدر کی تبدیل ہونے والی پالیسیوں سے عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے، بیرونی ادائیگیوں کے لیے زرمبادلہ کی طلب بڑھنے اور معیشت میں درآمدی نوعیت کی طلب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر اثرانداز رہیں۔  مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے پاکستان کے لیے 1ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کی اطلاعات سمیت دیگر مثبت معاشی اشاریوں کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر...
    کراچی(کامرس رپورٹر)منگل کوانٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں تیزی رہی۔انٹر بینک میں منگل کو ڈالر22پیسے کی تیزی سے 278.63روپے کی سطح سے بڑھکر 278.85روپے پر پہنچ گئیجبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں7پیسے کے اضافے سے281.24 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر2.07روپے کے اضافے سے 292.02 روپے ہو گئی اسی طر ح1.67روپے کی تیزی سے برطانوی پائونڈکی قدر345.87روپے ہو گئی۔
    کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی اور روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔  ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف اٹھاتے ہی نئی امریکی پالیسیوں سے عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے، پاکستان میں خدمات فراہم کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع اور ڈیویڈنڈ کی اپنے ملکوں میں منتقلی کا حجم بڑھنے اور گذشتہ 6ماہ میں 114فیصد کے اضافے سے 1.215ارب ڈالر کی ترسیل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی۔  ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سمبھالتے ہی چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ڈیوٹی ٹیرف بڑھانے کی پالیسی اختیار کرنے، مقامی ریگولیٹر کی خریداری...
    کراچی : انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک میں پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 6 پیسے کی کمی سے 278 روپے 65 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 60 پیسے  مہنگا ہوکر 289.95 روپے ، برطانوی پاؤنڈ  1.24 روپے مہنگا ہوکر 344.20 روپے ،یو اے ای درہم 3 پیسے اضافے سے 76.55  روپے ،سعودی ریال 5 پیسے اضافے سے 74.80 روپے کا ہوگیا۔ ...
    کراچی: پیر کو انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت  بڑھ گئی۔  پہلی ششماہی میں غیرملکی سرمایہ کاری 20فیصد بڑھنے، جون 2025 تک 20 کروڑ ڈالر مالیت کا پانڈا بانڈز کے اجرا کے فیصلے، چند ماہ میں سعودی عرب سے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری ڈیل مکمل ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں عمرہ زائرین اور بیرون تعلیم کی غرض سے جانے والے طلباء کی ڈیمانڈ کے باعث ڈالر کی قدر 281 روپے سے تجاوز کرگئی۔  کرنٹ اکاؤنٹ گذشتہ 6ماہ میں 1ارب 20کروڑ ڈالر سرپلس ہونے اور پہلی ششماہی میں ترسیلات زر کا حجم...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2025ء) ڈالر کی اونچی اڑان شروع، قیمت 281 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی، مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر مزید گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔ پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کی کمی سے 278روپے 65پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آغاز پر...
    کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز اچھا رہا اور 100 انڈیکس میں 909 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 181 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخر میں انڈیکس 115,272 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔   اس مثبت تبدیلی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اور مارکیٹ میں خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملا ہے۔ دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ ڈالر 11 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 60 پیسے پر آ گیا، جس سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔
    کراچی: انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 71 پیسے  رہی۔  آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کمی ہوئی، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب  دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے اضافے سے 280 روپے 99 پیسے  ہے۔
    کراچی: برآمدات کو 5سال میں 60ارب ڈالر تک پہنچانے، ایس ایم ایز کو فروغ دینے اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی۔ عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر مضبوط ہونے اور خام تیل کی عالمی قیمت میں اضافہ بھی روپے کی قدر پر اثرانداز رہے۔ عالمی بینک کی جانب سے 10سال میں پاکستان کے مختلف شعبوں کے لیے 40ارب ڈالر مالیت کا قرض فراہم کرنے کے عندیے، سعودی کمپنی کی ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری دلچسپی اور جون میں پانڈا بانڈز کے اجرا جیسی مثبت اطلاعات کو زرمبادلہ کی مارکیٹوں نے جمعرات کو بھی نظرانداز رکھا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری...
    کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے تیسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 741 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں 574 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا اور یہ 114,804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔   اسی دوران، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئی۔ ڈالر کی قیمت 7 پیسے کم ہو کر 278 روپے 65 پیسے ہو گئی، جب کہ گزشتہ روز اس کی قیمت 278 روپے 72 پیسے تھی۔
    کراچی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے 2661 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو سونا سستا ہوگیا۔ 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی سے 277900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1201 روپے کی کمی سے 238254 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ Tagsپاکستان
    کراچی: پاکستان کی معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب اور سخت اقدامات کے باوجود درآمدی سولر پینلز کی اوور انوائسنگ اور زرمبادلہ کی منتقلی کے اثرات کے باعث منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی ضمانت کے ساتھ پاکستان کے یوآن بانڈز کے اجرا اور آئی ایم ایف کے پروگرام پر عملدرآمد کے مثبت اثرات کے باعث معیشت میں استحکام کی امیدیں پیدا ہوئیں، جس سے ایک موقع پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 12 پیسے کم ہو کر 278 روپے 72 پیسے تک پہنچ گئی۔ تاہم، ادائیگیوں کے دباؤ اور درآمدی طلب میں اضافے کے ساتھ ساتھ برآمدی ترسیلات کے حوالے سے پریمیئم میں کمی...
    کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج صبح 100 انڈیکس میں 326 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 556 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 114,230 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔   دوسری طرف، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی تھوڑا اضافہ ہوا ہے۔ ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔
    کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کے اضافے کے بعد 2690 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے۔ مقامی مارکیٹ میں ہفتے کے روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے اضافے کے ساتھ 280800 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 240741 روپے تک پہنچ گئی۔ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ فی تولہ چاندی 3350 روپے اور فی 10 گرام چاندی 2872.08 روپے پر مستحکم رہی۔
    کراچی: جمعے کو روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ ادائیگیوں کا توازن قابو میں رہنے سے دسمبر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کی پیشگوئی، دسمبر میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 3ارب 10کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہونے اور سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر کا حجم 35ارب ڈالر سے متجاوز ہونے کی امید کے باعث جمعہ کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہا۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے مسلسل دو ہفتوں سے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں ہونے والی کمی اور غیرملکیوں کی جانب سے 1ارب...
    کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 12 پیسے کی کمی سے 278 روپے 60 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کی 2 ارب ڈالر مالیت کے قرضوں کی مؤخر ادائیگیوں کی سہولت دیئے جانے، طلب و رسد متوازن ہونے اور مثبت معاشی اشاریوں کے سبب تین روزہ وقفے کے بعد جمعرات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق ریگولیٹر اور درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ میں کمی اور برآمدی شعبوں کی جانب سے اپنی زرمبادلہ ترسیلات بھجوائے جانے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔ ڈالر کی قدر ایک موقع پر 27 پیسے کی کمی سے 278 روپے...