لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری 2025ء) ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، امریکی کرنسی کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت کئی ماہ بعد 279 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ پیر کے روز ناصرف انٹربینک بلکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پیر کے روز ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 279روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09پیسے کے اضافے سے 280روپے 88پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا بھی مہنگا ہو گیا۔

(جاری ہے)

فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہو گئی ، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 685 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ بھی پیر کے دن مندی کی زد میں رہی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی، 1510 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 745 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 7 کروڑ 3 لاکھ 40 ہزار 984 روپے مالیت کے 16 کروڑ 58 لاکھ 69 ہزار 340 شیئرز کا لین دین ہوا۔ تاہم مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
                                   
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مہنگا ہو گیا مارکیٹ میں کی قیمت ڈالر کی کی سطح

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ

کراچی:

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ64ہزار900روپے کا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو 3171روپے کے اضافے سے 10گرام سونا 3لاکھ12ہزار842روپے پر جا پہچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 37ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3424ڈالر کا ہو گیا۔

 مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے دام 46روپے کے اضافے سے4081روپے ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، ڈالر کی بڑھتی قدر پر گفتگوکی گئی، بلومبرگ کا رپورٹ میں دعویٰ 
  • بی ایم ڈبلیوگاڑیوں کے خریداروں کے لیے خوشخبری! قیمتوں میں لاکھوں کی کمی
  • سسرالیوں نے خاتون کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کردیا
  • پاکستان میں سونے کی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
  • ڈالر کی قمت میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذخیرہ اندوزی نہ کریں، ملک بوستان
  •   اسٹیٹ بینک کی طرف سے 9 ارب ڈالر خریدے جانے کاانکشاف
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
  • پاکستان کا 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 12.297 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی