کراچی: انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 71 پیسے  رہی۔ 

آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کمی ہوئی، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب  دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے اضافے سے 280 روپے 99 پیسے  ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈالر کی

پڑھیں:

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 39 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب فی کلو ایل پی جی کی قیمت 208 روپے 99 پیسے ہو گئی ہے، جبکہ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 87 روپے 21 پیسے اضافے کے بعد 2 ہزار 466 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نومبر میں یہی سلنڈر 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے میں دستیاب تھا، یعنی ایک ماہ کے دوران قیمتوں میں واضح اور نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ نومبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 201 روپے تھی، جس کے بعد دسمبر کے لیے اضافے سے صارفین کے بجٹ پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

صارفین نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بار بار اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس ضمن میں موثر اقدامات کی توقع ظاہر کی ہے، تاکہ روزمرہ کے اخراجات میں اضافہ محدود کیا جا سکے۔

توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی مارکیٹ میں لاگت کے بڑھتے ہوئے عوامل اس اضافے کا بنیادی سبب ہیں، جس کے اثرات عام صارفین تک براہ راست پہنچتے ہیں

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی
  • ٹویوٹا نے فورچیونر کی تاریخ کی سب سے بڑی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
  • ایل پی جی 7.39 روپے کلو مہنگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت 87.21 روپے بڑھ گئی
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم
  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا
  • ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
  • عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ گئی، پاکستان میں بھی اضافہ
  • پٹرول  2، ڈیزل  4.79روپے  لٹر سستا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی