اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 09 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 46 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 740 روپے 83 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 725 روپے 31 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 904 روپے 18 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 59 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 75 پیسے اور قیمت فروخت 281 روپے 25 پیسے ریکارڈ کی گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مارکیٹ میں امریکی ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں ریکارڈ کی گئی کی قدر

پڑھیں:

چینی کی قیمت میں مزید اضافہ، قیمت فی کلو196روپے تک پہنچ گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں چینی مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 196 روپے جبکہ اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو ہوگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے، اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 182 روپے 60 پیسے فی کلو تھی۔ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 144 روپے 72 پیسے فی کلو تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ہفتے کے دوران ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
  • ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
  • کرنسی مارکیٹ میں عدم توازن: درآمدی دباؤ اور قرض ادائیگیوں سے روپیہ کمزور
  • ہفتہ وار کاروبار میں ریکارڈ تیزی:حصص کی مالیت میں 8 کھرب سے زائد اضافہ
  • چینی کی قیمت میں مزید اضافہ، قیمت فی کلو196روپے تک پہنچ گئی
  • حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری
  • انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا
  • ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ