تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 96 پیسے پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 513 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 144پر آگیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 892 کی نچلی سطح تک آیا جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار 844 کی بلندی تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔