کراچی:

پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ، برآمدات میں چیلنجز کی وجہ سے اس کی محدود پیمانے پر نمو اور بڑھتی ہوئی درآمدات  کے باعث پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری رہی لیکن اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے نیچے آگئے، اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔

عالمی بینک کی پاکستان میں شعبہ جاتی بنیادوں پر شراکت داری کے تحت 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان، 4ماہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے جیسے مثبت سینٹیمنٹس کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 15پیسے کی کمی سے 279روپے 05پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں اور درآمدات کے لیے طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 279روپے 26پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 08پیسے کی کمی سے 280روپے 98پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی، عالمی تحقیقی ادارے ٹریس مارک کی فروری میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے پر آنے کی پیشگوئی مارکیٹ پر اثرانداز رہی جس کی وجہ سے برآمدی شعبوں کی جانب سے اپنی برآمدی آمدنی بھنانے کا عمل متاثر رہا۔

تاہم کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل سرپلس رہنے سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ زرمبادلہ کی سپلائی اطمینان بخش ہے لیکن معیشت میں طلب بڑھنے اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کمزور ہورہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر میں ڈالر کی ڈالر کی قدر

پڑھیں:

مصنوعی ذہانت میں ایک نیا دور،اوپن اے آئی کا ’جی پی ٹی 5‘ جلد ریلیز کیلئےتیار!

مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت ہونے جا رہی ہے۔ معروف امریکی کمپنی اوپن اے آئی اگست میں اپنا نیا اور زیادہ طاقتور اے آئی ماڈل جی پی ٹی 5 ریلیز کرنے والی ہے۔ یہ ماڈل کئی حوالوں سے پہلے کے تمام ماڈلز سے مختلف اور جدید ہوگا۔

جی پی ٹی 5، تین ورژنز میں دستیاب ہوگا
اس نئے ماڈل کے تین ورژنز ہوں گے۔ ایک بنیادی ورژن جسے ’بیس‘ کہا جائے گا، ایک چھوٹا ماڈل جسے ’مِنی‘ کہا جا رہا ہے، اور ایک انتہائی ہلکا اور تیزرفتار ورژن ’نینو‘ کے نام سے پیش کیا جائے گا۔

بنیادی اور منی ورژن چیٹ جی پی ٹی اور اے پی آئی دونوں پر دستیاب ہوں گے۔ جبکہ نینو ورژن صرف اے پی آئی کے ذریعے ڈویلپرز اور ٹیکنیکل صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔

ماڈل کے اندر ’ریزننگ موڈ‘ شامل ہوگا
چیٹ جی پی ٹی 5 کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک نیا ’’ریزننگ موڈ‘‘ موجود ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ماڈل خود بخود سمجھ سکے گا کہ کون سا سوال یا مسئلہ سادہ جواب مانگتا ہے اور کب تفصیل سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ یہ صلاحیت پہلے کسی بھی جی پی ٹی ماڈل میں موجود نہیں تھی۔ جی پی ٹی 5 پہلی بار اس ذہانت کے ساتھ سامنے آ رہا ہے۔

جی پی ٹی اور او’سیریز کا انضمام
یہ ماڈل جی پی ٹی اور او’ سیریز کو ختم کر کے ایک نئی متحد ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھے گا۔ اب الگ الگ ماڈلز کی بجائے اوپن اے آئی ایک ایسا ماڈل لا رہا ہے جو خود سے فیصلہ، مشاہدہ اور تجزیہ کر سکے گا۔

جی پی ٹی 5 کی آمد کے بعد او’ سیریز کا دور ختم ہو جائے گا اور تمام جدیدیت ایک جگہ مجتمع ہو گی۔

جی پی ٹی 5 کا ’اسٹینڈرڈ انٹیلیجنس موڈ‘ صارفین کو مفت دستیاب ہوگا۔ یعنی وہ لوگ جو چیٹ جی پی ٹی کا فری ورژن استعمال کر رہے ہیں، وہ بھی جی پی ٹی 5 سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ جبکہ پلس اور پرو سبسکرپشن رکھنے والے صارفین کو اس ماڈل کی مکمل ذہانت اور طاقتور خصوصیات دستیاب ہوں گی۔

اوپن اے آئی کے ایک ٹیکنیکل رکن نے حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ جی پی ٹی 5 بہت جلد ریلیز کیا جا رہا ہے۔ معروف ویب سائٹ The Verge نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ماڈل اگست کے مہینے میں جاری کیا جائے گا۔ ریلیز سے پہلے اوپن اے آئی کچھ اوپن سورس ماڈلز بھی لانچ کرے گا، جن کے بعد جی پی ٹی 5 کی باری آئے گی۔

جی پی ٹی 5 صرف ایک ماڈل نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ یہ ماڈل انسانی انداز میں سوچنے، سمجھنے اور ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ اس کی مدد سے اے آئی نہ صرف ایک ٹول بلکہ ایک ’حقیقی معاون‘ بن کر ابھرے گا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • مصنوعی ذہانت میں ایک نیا دور،اوپن اے آئی کا ’جی پی ٹی 5‘ جلد ریلیز کیلئےتیار!
  • ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، ڈالر کی بڑھتی قدر پر گفتگوکی گئی، بلومبرگ کا رپورٹ میں دعویٰ 
  • پاکستان کی دوا ساز صنعت کی برآمدات میں تاریخی اضافہ، خود کفالت کی جانب اہم پیش رفت
  • مصنوعی ذہانت کے استعمال سے گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کی آمدنی میں نمایاں اضافہ
  • ڈالر کی قمت میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذخیرہ اندوزی نہ کریں، ملک بوستان
  •   اسٹیٹ بینک کی طرف سے 9 ارب ڈالر خریدے جانے کاانکشاف
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
  • پاکستان کا 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 12.297 ارب ڈالر تک پہنچ گیا