مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت ہونے جا رہی ہے۔ معروف امریکی کمپنی اوپن اے آئی اگست میں اپنا نیا اور زیادہ طاقتور اے آئی ماڈل جی پی ٹی 5 ریلیز کرنے والی ہے۔ یہ ماڈل کئی حوالوں سے پہلے کے تمام ماڈلز سے مختلف اور جدید ہوگا۔

جی پی ٹی 5، تین ورژنز میں دستیاب ہوگا
اس نئے ماڈل کے تین ورژنز ہوں گے۔ ایک بنیادی ورژن جسے ’بیس‘ کہا جائے گا، ایک چھوٹا ماڈل جسے ’مِنی‘ کہا جا رہا ہے، اور ایک انتہائی ہلکا اور تیزرفتار ورژن ’نینو‘ کے نام سے پیش کیا جائے گا۔

بنیادی اور منی ورژن چیٹ جی پی ٹی اور اے پی آئی دونوں پر دستیاب ہوں گے۔ جبکہ نینو ورژن صرف اے پی آئی کے ذریعے ڈویلپرز اور ٹیکنیکل صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔

ماڈل کے اندر ’ریزننگ موڈ‘ شامل ہوگا
چیٹ جی پی ٹی 5 کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک نیا ’’ریزننگ موڈ‘‘ موجود ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ماڈل خود بخود سمجھ سکے گا کہ کون سا سوال یا مسئلہ سادہ جواب مانگتا ہے اور کب تفصیل سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ یہ صلاحیت پہلے کسی بھی جی پی ٹی ماڈل میں موجود نہیں تھی۔ جی پی ٹی 5 پہلی بار اس ذہانت کے ساتھ سامنے آ رہا ہے۔

جی پی ٹی اور او’سیریز کا انضمام
یہ ماڈل جی پی ٹی اور او’ سیریز کو ختم کر کے ایک نئی متحد ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھے گا۔ اب الگ الگ ماڈلز کی بجائے اوپن اے آئی ایک ایسا ماڈل لا رہا ہے جو خود سے فیصلہ، مشاہدہ اور تجزیہ کر سکے گا۔

جی پی ٹی 5 کی آمد کے بعد او’ سیریز کا دور ختم ہو جائے گا اور تمام جدیدیت ایک جگہ مجتمع ہو گی۔

جی پی ٹی 5 کا ’اسٹینڈرڈ انٹیلیجنس موڈ‘ صارفین کو مفت دستیاب ہوگا۔ یعنی وہ لوگ جو چیٹ جی پی ٹی کا فری ورژن استعمال کر رہے ہیں، وہ بھی جی پی ٹی 5 سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ جبکہ پلس اور پرو سبسکرپشن رکھنے والے صارفین کو اس ماڈل کی مکمل ذہانت اور طاقتور خصوصیات دستیاب ہوں گی۔

اوپن اے آئی کے ایک ٹیکنیکل رکن نے حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ جی پی ٹی 5 بہت جلد ریلیز کیا جا رہا ہے۔ معروف ویب سائٹ The Verge نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ماڈل اگست کے مہینے میں جاری کیا جائے گا۔ ریلیز سے پہلے اوپن اے آئی کچھ اوپن سورس ماڈلز بھی لانچ کرے گا، جن کے بعد جی پی ٹی 5 کی باری آئے گی۔

جی پی ٹی 5 صرف ایک ماڈل نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ یہ ماڈل انسانی انداز میں سوچنے، سمجھنے اور ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ اس کی مدد سے اے آئی نہ صرف ایک ٹول بلکہ ایک ’حقیقی معاون‘ بن کر ابھرے گا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اوپن اے آئی جی پی ٹی 5 میں ایک یہ ماڈل جائے گا رہا ہے

پڑھیں:

کینوا نے نیا ڈیزائن ماڈل اور جدید اے آئی فیچرز متعارف کرا دیے

عالمی سطح کے گرافک ڈیزائن پلیٹ فارم کینوا نے اپنا جدید ڈیزائن ماڈل متعارف کروا دیا ہے اور ساتھ ہی نئے اے آئی فیچرز بھی شامل کیے ہیں، تاکہ صارفین تیزی سے اور آسانی سے تخلیقی ڈیزائن تیار کر سکیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق، یہ نیا ماڈل صرف تصاویر بنانے تک محدود نہیں ہے بلکہ ڈیزائن کی مختلف لیئرز، عناصر اور فارمیٹس کو بھی سمجھتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ صارف اب ڈیزائن کے ہر جزو میں تبدیلی کر سکتا ہے۔
کینوا کے نئے اے آئی ٹولز کی مدد سے صارف مختصر ہدایات (prompts) دے کر مکمل اشتہار، سوشل میڈیا پوسٹ یا ای‑میل ٹیمپلیٹ تیار کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزائن کے اندر موجود اے آئی اسسٹنٹ صارف کی رہنمائی بھی فراہم کرے گا، تاکہ تخلیقی عمل مزید آسان اور تیز ہو جائے۔
خصوصی طور پر چھوٹے کاروبار اور ٹیموں کے لیے بھی کینوا نے سہولیات فراہم کی ہیں، جن میں مارکیٹنگ مہمات کا انتظام، اشتہارات کی منیجمنٹ اور تجزیاتی ٹولز شامل ہیں۔
نیا ماڈل اب عام صارف کے لیے بھی ڈیزائن بنانا آسان کر دیتا ہے، اور انہیں مہنگے پروفیشنل ٹولز یا زیادہ تکنیکی علم کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس کے ذریعے وہ کم وقت اور کم محنت سے معیاری مواد تخلیق کر سکتے ہیں۔
کاروباری حضرات اور سوشل میڈیا منیجرز کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ اب وہ تیزی سے نتائج حاصل کر سکیں گے، اور ڈیزائن میں تبدیلی یا ترمیم بھی آسان ہو گئی ہے، کیونکہ نیا ماڈل صارف کو ڈیزائن کے ہر حصے میں کنٹرول فراہم کرتا ہے۔
اگرچہ بنیادی فیچرز سب کے لیے دستیاب ہوں گے، لیکن کچھ اعلیٰ درجے کے ٹولز صرف پرو صارفین کے لیے مخصوص رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی صدر کا مصنوعی ذہانت کی نگرانی کا عالمی ادارہ قائم کرنے پر زور
  • مصنوعی ذہانت
  • بالی ووڈ کے کپور خاندان پر ڈاکیومنٹری جلد نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی
  • سعودی عرب سے فنانسنگ سہولت، امارات سے تجارتی معاہدہ؛ پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا
  • ایپل واچ صارفین کیلیے خوشخبری:واٹس ایپ کا نیا ورژن آزمائشی مرحلے میں داخل
  • ایپل واچ کیلئے واٹس ایپ ورژن کی آزمائش
  • دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت والی نیوز اینکر متعارف، ویڈیو وائرل
  • کینوا نے نیا ڈیزائن ماڈل اور جدید اے آئی فیچرز متعارف کرا دیے
  • 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی، پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ
  • اے آئی کا خوف بڑھنے لگا: ٹیکنالوجی کمپنیوں کی زیرزمین پناہ گاہوں پر سرمایہ کاری