زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
کراچی:
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری زرمبادلہ کے مضبوط ذخائر، مہنگائی پر قابو پانے، بیرونی قرضوں کے حجم میں کمی اور سیلاب نقصانات و بیرونی کھاتوں کے معاملات کا احاطہ ہونے کی صورت میں اگلی قسط کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کی امید پر زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
حکومت سندھ اور سعودی عرب کے درمیان بجلی کے منصوبوں کے فروغ، سرمایہ کاری کو راغب کرنے سے متعلق توانائی اور سرمایہ کاری کے دو معاہدے طے پانے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
ایک موقع پر ڈالر کی قدر 17 پیسے کی کمی سے 281 روپے 03 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن معیشت میں طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03 پیسے کی کمی سے 281روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات 11.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زرمبادلہ کی پیسے کی ڈالر کی کی قدر
پڑھیں:
ٹی ایل پی احتجاج سے نظامِ زندگی درہم برہم، سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج اور ٹرانسپورٹ نظام میں تعطل کے باعث لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے، جب کہ ٹماٹر 500 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔
لاہور کی مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں،چند روز قبل 300 روپے فی کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب 500 روپے میں دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے احتجاج سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچا؟
دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بند گوبھی 120 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو، کھیرا 80 سے 140، شلجم 150 سے 300، میتھی 200 سے 400، اور پھلیاں 200 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں۔ اسی طرح مونگرے 80 روپے پاؤ سے بڑھ کر 120 روپے پاؤ اور ٹینڈے و کیا کدو 320 روپے فی کلو تک جا پہنچے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ احتجاجی دھرنوں اور سڑکوں کی بندش کے باعث سبزیوں کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں منڈیوں میں قلت اور قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کارکنان کا پولیس وین پر قبضہ، سرکاری بس پر حملہ
شہریوں نے مہنگائی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قیمتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، اور اب سبزیاں خریدنا بھی عوام کے لیے مشکل بنتا جا رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر مؤثر اقدامات کرے تاکہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی لائی جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد پاکستان پنجاب ٹی ایل پی احتجاج قیمتیں لاہور