Jasarat News:
2025-11-19@01:28:28 GMT

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، روپے کی قدر میں بہتری

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، روپے کی قدر میں بہتری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔

رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر میں یہ کمی متعدد مثبت عوامل کا نتیجہ ہے جن میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اضافی دو ارب ڈالر کے ترسیلات زر کی متوقع آمد، حکومت کی جانب سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے عالمی بانڈز کے اجرا کی تیاری اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث درآمدی بل میں متوقع کمی شامل ہیں۔

بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں دن بھر تنزلی کا رجحان رہا اور ایک موقع پر ڈالر 26 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 5 پیسے تک پہنچ گیا تھا۔ تاہم سپلائی میں بہتری اور درآمدی طلب میں اضافے کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر محض ایک پیسہ کم ہو کر 281 روپے 30 پیسے پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں صورتحال مختلف رہی جہاں ڈالر کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے 35 پیسے پر برقرار رہی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق حکومت کی جانب سے 10 سالہ یورو بانڈز کے سرمایہ کاروں کو 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگیوں کی تکمیل اور سیلاب کے باوجود میکرو اکنامک استحکام کی اطلاعات نے روپے کو سہارا فراہم کیا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر مارکیٹ میں کی قدر میں میں ڈالر

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 2 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 70 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 13 ڈالر پر آگیا ہے۔اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 123 روپے کی کمی سے 5 ہزار 245 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 106 روپے کم ہو کر 4 ہزار 496 روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا، عالمی مارکیٹ میں بھی کمی
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
  • کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی؛ بٹ کوائن ایک ہفتے میں 13 فیصد گر گیا
  • پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60 پیسےفی لیٹرکا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے مہنگا
  • حکومت کا پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60پیسے فی لیٹر کا اضافہ
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایہ بڑھانے کا اعلان
  • ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا ہو گیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے فی لٹر مہنگا
  • پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 6 روپے لٹر مہنگا