انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
کراچی:
انٹربینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ساتھ 19 فیصد کے رعایتی ٹیرف پر تجارتی معاہدے سے درآمدی لاگت اور ڈالر کی طلب میں کمی کے علاوہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں بتدریج کمی کے رحجان کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعے کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔
گزشتہ 3سال سے بیرونی قرضوں کا حجم 100ارب ڈالر تک محدود رہنے اور مرحلہ وار بیرونی ادائیگیوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 37 پیسے کمی سے 282روپے 50 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم اس دوران درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 16پیسے کی کمی تک محدود رہی۔
ان کے اختتام پر ڈالر کی قدر 16 پیسے کی کمی سے 282 روپے 71پ یسے کی سطح پر بند ہوئی۔
متعلقہ اداروں کی جانب سے بلیک مارکیٹ کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 20 پیسے کمی سے 285 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر مارکیٹ میں پیسے کی
پڑھیں:
11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی، پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ
ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے کی جانب سے نئے طریقہ کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت 11 ٹرینوں کی بولی کی بجائے اوپن نیلامی کی جائے گی۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کےعمل میں شفافیت لانے کے لئے ٹرینوں کو بڈز کی بجائے اوپن نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس فیصلے کے تحت 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی کے لئے محکمہ ریلوے کی جانب سے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیلام کی جانے والی ٹرینوں میں فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین بھی شامل ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
واضح رہے کہ ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔