Express News:
2025-09-26@09:57:52 GMT

صدر ٹرمپ کا بڑا اقدام، بٹ کوائن کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 401 (کے) ریٹائرمنٹ پلان میں سرمایہ کاری کے لیے کرپٹو کرنسی کی شمولیت کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کے بعد بٹ کوائن، ایتھریئم سمیت دیگر بڑی کرپٹو کرنسیز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ عالمی سطح پر کرپٹو مارکیٹ میں چار ٹریلین ڈالر کی ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

ایگزیکٹیو آرڈر کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 5 فی صد سے زیادہ کا اضافہ ہوا جبکہ ایتھریئم، سولانا اور ڈوج کوائن کی قیمتوں میں 10 فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

اس اضافے کے بعد بِٹ کوائن کی قیمت جولائی کے وسط میں پہنچنے والی بلند ترین سطح 1 الکھ 23 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے یہ قدم دنیا کے کچھ بڑے ایسٹ منیجرز کی جانب سے لابی کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں کرپٹو انڈسٹری میں ریٹائرمنٹ فنڈز کی صورت میں 9 ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ کھل گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کوائن کی کے بعد

پڑھیں:

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ فیوچرز 26 سینٹ یا 0.4 فیصد کم ہوکر 69.05 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچرز 27 سینٹ یا 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 64.72 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں بینچ مارکس کی قیمتوں میں بدھ کو 2.5 فیصد اضافہ ہوا جو یکم اگست کے بعد سب سے زیادہ سطح تھی۔

(جاری ہے)

یہ اضافہ امریکی خام تیل کے ذخائر میں غیر متوقع کمی اور یوکرین کے روسی توانائی ڈھانچے پر حملوں کے خدشات کے سبب سامنے آیا تھا جس سے سپلائی میں خلل کا خطرہ پیدا ہوا۔فلپ نووا کی سینئر مارکیٹ اینالسٹ پرینکا ساچدیوا نے کہا کہ چوتھی سہ ماہی میں موسمی طلب میں نرمی اور اوپیک پلس کی بڑھتی ہوئی سپلائی نظر آ رہی ہے ، قیمتوں میں حالیہ اضافہ بنیادی عوامل کی وجہ سے نہیں ہے اور برینٹ کی قیمتیں معمولی کمی کے ساتھ استحکام اختیار کر سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام خوش آئند اقدام ہے ایک نئے باب کا اضافہ ہے: جاوید اقبال بٹ
  • برائلرگوشت کی قیمت میں 8 روپے کلو اضافہ
  • کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام
  • سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ
  • ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
  • پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا
  • پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کیلئے لائسنسنگ کا عمل باضابطہ شروع
  • پاکستان نے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز کیلئے لائسنسنگ کا باضابطہ عمل شروع کردیا
  • پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کی لائسنسنگ: عالمی ریگولیشن اور سرمایہ کاری کے مواقع متوقع
  • سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ قریب جا پہنچا