ایل ڈی اے کا ٹولنٹن مارکیٹ اپگریڈیشن پراجیکٹ میں توسیع کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
دورِ نایاب :ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ اپگریڈیشن پراجیکٹ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔
ٹولنٹن مارکیٹ سےملحقہ نالہ کورکرکےنیا سلاٹرہاؤس بنایاجائےگا،ایل ڈی اےنےٹولنٹن مارکیٹ سلاٹرہاؤس کاپی سی ون تیارکرلیا،سلاٹر ہاؤس ، لوڈنگ ان لوڈنگ ایریا و دیگر مشینری کاتخمینہ 1 ارب 62کروڑلگایاگیا،ایل ڈی اے پی سی ون منظوری کیلئے پی این ڈی کو ارسال کرے گا۔
اس سے قبل ایل ڈی اےٹولنٹن مارکیٹ کی اپگریڈیشن پراجیکٹ پرکام مکمل کرچکا تھا،جدید سلاٹر ہاؤسنگ میں مینول سلاٹرنگ کی جائے گی،گوشت کی ترسیل کا نظام جدید خطوط پر ہوگا۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کا تخمینہ لاگت کے بعد ڈیزائن ورک پر کام شروع کر دیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4ہزار 001ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 22ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 514روپے گھٹ کر 3لاکھ 62ہزار 193روپے کی سطح پر آگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں کوئی رد و بدل نہ ہونے کی وجہ سے مستحکم تھیں۔