Express News:
2025-11-28@01:24:13 GMT

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپے کی پوزیشن آج بھی بہتر رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرخزانہ کے دورۂ امریکا میں آئی ایم ایف حکام سے قرض پروگرام کی اگلی قسط ڈیل ہونے کی توقعات، ریکوڈک منصوبے میں 3.5ارب ڈالر متوقع فنڈنگ اور سعودی سرمایہ کاری کی امید سے پیر کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا، نئے انفلوز کی توقعات اور ترسیلات زر 11.

3فیصد بڑھنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 17 پیسے کی کمی سے 281 روپے روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کی کمی سے 281 روپے 16پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے 20 پیسے کی سطح مستحکم رہی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر کی

پڑھیں:

عوام کو ریلیف دینے کا دعویٰ غلط ثابت؛ اوگرا نے گیس مزید مہنگی کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک بھر کے گیس صارفین کے لیے حکومت اور ریگولیٹر کی جانب سے ریلیف کے دعوے ایک بار پھر محض زبانی جمع خرچ ثابت ہوئے ہیں  اور اوگرا کے نوٹیفکیشن نے واضح کر دیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں بلکہ نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ادارے نے چند روز قبل میڈیا کو جاری کردہ اعلامیے میں اوسطاً 8 فیصد کمی کا دعویٰ کرکے عوام کو خوش خبری سنائی تھی، تاہم سرکاری دستاویزات نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ ریلیف کے نام پر دراصل صارفین کے بلوں میں بھاری اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کا اطلاق رواں مالی سال کے دوران ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے گیس نرخوں میں 118 روپے 47 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ منظور کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں قیمت بڑھ کر 1777 روپے 02 پیسے تک پہنچ جائے گی۔ یہ اضافہ مجموعی طور پر 7.14 فیصد بنتا ہے، جو شہری اور صنعتی صارفین کے لیے مزید مالی دباؤ کا سبب بنے گا۔

اسی طرح سوئی ناردرن کے نرخ بھی بڑھا دیے گئے ہیں، جن میں 86 روپے 30 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ شامل ہے۔ اس اضافے کے بعد سوئی ناردرن کی نئی قیمت 1852 روپے 80 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، جو 4.89 فیصد اضافے کے برابر ہے۔

اعدادوشمار سے واضح ہے کہ دونوں کمپنیوں کے صارفین پر بوجھ کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اوگرا نے سابقہ شارٹ فال کی مد میں گیس کمپنیوں کے لیے 60 ارب 88 کروڑ روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی بھی اجازت دے دی ہے، جو مستقبل میں مزید مالی اثرات مرتب کرے گی۔

شارٹ فال ایڈجسٹمنٹ کا مطلب ہے کہ کمپنیوں کو اپنے نقصانات پورے کرنے کے لیے صارفین سے اضافی رقوم وصول کرنے کی اجازت مل گئی ہے، جس سے یہ خدشہ مزید بڑھ گیا ہے کہ آئندہ مہینوں میں گیس بلوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میں گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے متوسط اور غریب طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، اوپن مارکیٹ میں مستحکم
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی
  • عوام کے ٹیکس کے پیسے سے فلیٹ اور جزیرے خریدے جارہے ہیں، سہیل آفریدی
  • انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، اوپن مارکیٹ میں قدر مستحکم
  • انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں قدر مستحکم
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
  • عالمی مارکیٹ : سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ، پاکستان میں بھی نرخ نئی بلندی پر
  • سونا مزید مہنگا: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اچانک اضافہ
  • عوام کو ریلیف دینے کا دعویٰ غلط ثابت؛ اوگرا نے گیس مزید مہنگی کردی
  • اوگرانے  گیس  کی قیمت  میں  7.14فیصد  تک  اضافے  کی منظوری  دیدی