عوام نے انتشار نہیں ترقی کا راستہ چن لیا، نواز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور تین بار کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے اپنی جماعت کے امیدواروں اور انتخابی مہم میں شریک کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ملک میں استحکام، ترقی و خوشحالی کو ترجیح دی ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مسلسل محنت، انتظامی اصلاحات اور عوامی ریلیف کے لیے کیے گئے اقدامات ملک کو درست سمت کی طرف واپس لے جا رہے ہیں، موجودہ حکومت نے کم ترین وقت میں گورننس کی بہتری، معاشی نظم و ضبط اور عوامی سہولتوں کے لیے جو فیصلے کیے ہیں، انہیں عوام نے سراہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ضمنی انتخابات میں نمایاں کامیابی ملی۔
اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ تشدد، انتشار اور سیاسی محاذ آرائی کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ عوام نے تخریب اور افراتفری پھیلانے والوں کو مسترد کر کے ملک کے وسیع تر مفاد میں ترقی، خوشحالی اور سنجیدہ سیاسی رویوں کا انتخاب کیا ہے، مسلم لیگ (ن) ملک کی تعمیر اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گی اور ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات کو ترجیح دے گی۔
نواز شریف کے مطابق ضمنی انتخابات کے نتائج اس بات کی علامت ہیں کہ عوام سیاسی استحکام چاہتے ہیں اور وہ ایسی قیادت پر اعتماد کر رہے ہیں جو بحرانوں پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہو، پاکستان کے نوجوان، خواتین اور بزنس کمیونٹی سب ہی اس حقیقت سے واقف ہیں کہ پائیدار ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ملک میں امن، برداشت اور جمہوری تسلسل کو برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جوش اور ذمہ داری کے ساتھ پارٹی کے پیغام کو عوام تک پہنچاتے رہیں گے تاکہ ملک ترقی کے راستے پر گامزن رہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ضمنی انتخابات نواز شریف عوام نے کے لیے
پڑھیں:
نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید :