ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر سابق یو سی ناظم سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا جن پر K4 پروجیکٹ کے قیمتی پائپ اور لوہا چوری کرکے فروخت کرنے کا الزام ہے۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان نے ڈی ایس پی ٹھٹھہ واحد لاڑک اور ایس ایچ او مکلی اشفاق منگی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کینجھر سے کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے زیر تعمیر K4 کے منصوبے سے لاکھوں روپے مالیت کے پائپ اور لوہا چوری کرنے میں ایک بڑا گروہ ملوث ہے۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ نے مزید کہا ہے کہ جنگشاہی کے قریب کے فور پراجیکٹ کی پائپ لائنیں گزشتہ ڈسمبر میں چوری ہونے کی رپورٹ آئی تھی۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کے فور پراجیکٹ کے پائپ اور لوہا اور ضروری اشیاء چوری کرکے فروخت کرنے والوں کے ایک بڑے گروہ کا سراغ لگایا گیا جس کے بعد ان کی گرفتاری شروع کردی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ چھاپوں کے دوران سابق یوسی ناظم بشیر جوکیو اور اس کے دوستوں مصباح جمالی، عباس پٹھان، نعمت اللہ پٹھان، امتیاز پٹھان، طارق اکبر جوکیو، یوسف پٹھان، واحد شاہ اور مکلی تھانے کے تین پولیس اہلکاروں کامران جوکیو، واجد جوکیو اور فہیم جوکیو کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس پی

پڑھیں:

صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا  گرفتار

صوابی:

پولیس نے ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم عرف مٹرو کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ضلعی پولیس صوابی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو غیراخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ کالوخان عبدالولی خان نے وائرل ویڈیو پر فوری ایکشن لیا اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم اصغر عرف مٹرو کینگ سکنہ بندو اوبہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایسے غیر اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے منافی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر صوابی ضیا الدین احمد نے کہا کہ صوابی پولیس ایسے عناصر کو سختی سے کچلے گی جو معاشرتی اقدار، مذہبی اور انسانی اصولوں کے خلاف غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس افسر نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والوں کی نشان دہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ مضامین

  • صوابی، ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا گرفتار
  • لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
  • غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • کراچی: پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • جنوبی کوریا: کرپشن کیس میں اپوزیشن رکن پارلیمان گرفتار
  • صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا  گرفتار
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار