data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں پانی کی بحرانی صورتحال ہے، خاص طورپر لطیف آبادکے مختلف یونٹوں، ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی، دامن کوہسار اور حیدرآباد میں کئی روز سے پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ واسا کا کروڑوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود حیدرآباد کے عوام سردی کے موسم میں بھی پانی کو ترس گئے ہیں، کوہسار میں خاص طورپر ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے رہائشی افراد ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں۔ ٹینکرز کے ذریعے ان علاقوں کے لوگوں کو پینے کا پانی خرید کر استعمال کیلیے لینا پڑتا ہے۔ حیدرآباد کے گنجان آباد علاقوں میں شہری روزانہ پانی کیلیے مارے مارے پھرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ واسا جوکہ اب کارپوریشن بن گیا ہے لیکن اس کے باوجود صورتحال پہلے سے زیادہ ابتر ہے، پانی سے متاثر ہونے والے افراد احتجاج کررہے ہیں لیکن ان کی کوئی سنوائی نہیں کی جارہی ہے۔ ادارے پر سفارشی اور نااہل لوگوں کا قبضہ ہے جو ادارے کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ ادارہ مکمل طورپر بحرانی کیفیت سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس صورتحال کا تدراک نہ کیا گیا تو پھر اس مسئلے کو نہ صرف اسمبلی میں اٹھائیں گے بلکہ اس پر شدید احتجاج بھی کیا جائیگا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدرآباد: وزیر جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری جیل خانہ جات اسٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے دورا ن اہلکار کوشیلڈپیش کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251206-8-8

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: وزیر جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری جیل خانہ جات اسٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے دورا ن اہلکار کوشیلڈپیش کررہے ہیں
  • پیاس کے بحران سے دوچار ایران
  • راوی کا پانی زراعت کے لیے قابل استعمال کیوں نہیں رہا؟ مصدق ملک نے وجہ بتادی
  • معین خان کیلئے دعائے مغفرت، فیک نیوز پر سندھ اسمبلی میں دلچسپ صورتحال
  • حیدرآباد: امریکن کوارٹرز اور اطراف میں سیوریج کا پانی سڑکوں پر تالاب کا منظر پیش کررہا ہے ، جو انتظامیہ کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے
  • حیدرآباد، مختلف علاقے سیوریج کے ناقص نظام سے شدید متاثر
  • مدینہ منورہ سے بھارتی حیدرآباد جانے والی پرواز کی احمد آباد میں ہنگامی لینڈنگ
  • علاقائی صورتحال پر ڈونلڈ ٹرمپ کا عراقی صدر کے نام پیغام
  • امریکا میں شدید برفباری جاری، نظام زندگی مفلوج ہوگیا، کئی ریاستوں میں صورتحال سنگین