آئی ایم ایف سے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط منظور
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کےلیے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں قسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی مد میں 1 ارب ڈالر سے زائد ملیں گے، 1.
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قرض پروگرامز کی مجموعی جاری رقم 3.3 ارب ڈالر ہو جائے گی، پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت 2 اقساط پہلے ہی مل چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے جاری قرض پروگرام پر عمل درآمد کو مضبوط قرار دے دیا جبکہ حکومت نے معاشی اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔
1 ارب 29 کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کروڑ ڈالر ارب ڈالر ایم ایف
پڑھیں:
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظوری کا امکان
( وقاص عظیم )پاکستان کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل 8 دسمبر کو طلب کر لیا گیا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائے گی، پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان 102 ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کرچکا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کی جائے، پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کردی ہے۔
پشین؛ عوام کو دیکھ کر میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے