پاکستانی نژاد کرکٹر محمد عباس کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد کرکٹر محمد عباس کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا۔
محمد عبا س نے پاکستان کیخلاف ڈیبیو میچ میں نصف سنچری سکور کی تھی، وہ سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں۔
محمد عبا س 2003 میں لاہور میں پیدا ہوئے، محمد عبا س نے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 6 کھلاڑی آؤٹ کرکے ریکارڈ بھی بنایا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ میں سابق کپتان کین ولیمسن کو مسلسل دوسری بار نظرانداز کیا گیا ہے، زیک فولکس اور آدی اشوک کو بھی پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔
نیوزی کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کو پلیئنگ کنٹریکٹس دینے سے متعلق بات چیت جاری ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ، متعدد عہدیدار اچانک فارغ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سینٹرل کنٹریکٹ نیوزی لینڈ
پڑھیں:
دنیائے کرکٹ سے بڑی خبر۔۔بھارت اے سی سی اجلاس میں آنے کوتیار، ایشیا کپ شیڈول کا اعلان متوقع
بھارت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرصدارت ڈھاکہ میں ہونیوالے ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں شرکت پر رضامند ہوگیا
پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کی زیرصدارت ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس کل ڈھاکا میں ہوگا، بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرےگا، بھارت وڈیو لنک کے ذریعے اے سی سی اجلاس میں شرکت کرے گا
بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان نے بھی میٹنگ میں شرکت کیلئے اپنا نمائندہ ڈھاکا بھیج دیا، اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے۔
رواں برس 3 اپریل کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کا منصب سنبھالا ہے جب کہ انھوں نے رواں ماہ 24 جولائی کو نئی باڈی کا اجلاس بنگلہ دیش میں طلب کیا۔
تاہم گزشتہ دنوں بھارت بنگلہ دیش سے سیاسی تناؤ کی وجہ سے اس اجلاس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آیا تھا اور رکن ممالک سے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق لابنگ شروع کر دی تھی۔
رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بھارت کی جانب سے رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر پرکشش آفرز بھی کی گئی تھیں۔
آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے بھی اس کے لیے لابنگ کی تھی جس کے بعد سری لنکا اور اومان نے بھارت کے موقف کی حمایت کی تھی، تاہم اکثر رکن ممالک اے سی سی اجلاس کا انعقاد ڈھاکا میں چاہتے تھے۔