ہیملٹن: ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
نیوزی لینڈ پاکستان ون ڈے سیریز، مارک چیپمین پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹم سائفرٹ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔
ایم آر آئی اسکین میں گریڈ ون ٹئیر کی نشاندہی ہوئی ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین کو ری ہیب کے لیے مختصر وقت درکار ہے۔
مارک چیپمین نے پہلے ون ڈے میچ میں 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کرکٹ ون ڈے میچ
پڑھیں:
کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار
کراچی:سائٹ ایریا باوانی چالی میں نصف درجن ڈاکوؤں نے جیولری کی دکان پر دھاوا بول دیا، اس موقع پر کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے جبکہ عوام نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
ایس ایچ او سائٹ ایریا ایاز خان نے بتایا کہ ڈاکو جیولرز شاپ میں داخل ہوئے تھے کہ اس دوران کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والے 2 راہگیر 48 سالہ عمر سعید اور47 سالہ باسط گولیاں لگنے زخمی ہوگئے۔
واردات کے وقت موقع پر موجود افراد نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک 30 بور جبکہ دوسری نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئی ہے۔
زخمی راہگیروں اور دونوں ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے اور اس حوالے سے پولیس کو بتایا گیا ہے کہ فرار ڈاکو دکان سے 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوئے ہیں تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔