جنگی میدان پر شکست خوردہ بھارتیوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو تباہ کرنے کی جعلی تصاویر پھیلانا شروع کردیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تباہ شدہ ہونے کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی تخلیق کردہ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

اِن تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا اسٹریکچر مکمل تباہ ہوگیا ہے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔

مزید پڑھیں: میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون مار گرایا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز اسی گراؤںڈ پر 17 مئی سے شروع ہوں گے، جس کیلئے ٹیمیں آج سے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ نام سامنے آگیا

اے آئی سے بنائی گئی جعلی تصاویر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے شیئر کی ہیں، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے اندرونی حالات خراب ہیں۔

کیا وائرل تصاویر اصلی ہیں؟

یہ تصاویر اے آئی جنریٹڈ ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم بالکل محفوظ ہے اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔

تصاویر میں کیا غلطی ہے؟

اے آئی کی تخلیق کردہ تصاویر میں ایک غلطی دہرائی گئی ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں دیواروں کیساتھ کوئی اسٹینڈ موجود نہیں لیکن تصاویر میں موجود ہیں، جو غلطی کی واضح نشانی کررہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تصاویر میں اے ا ئی

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر لینڈ کروزر میں جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2025ء ) سوشل میڈیا پر لینڈ کروزر میں نماز جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اردو پوائنٹ حقائق سامنے لے آیا۔ ملک کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان میاں منظور وٹو کے پوتے جمال وٹو نے بتایا کہ ان کے دادا تقریباً پچھلے 10 سال سے علیل ہیں جس کی وجہ سے وہ اب چل پھر نہیں سکتے اور ان کی عمر بھی اس وقت 86 سال کے لگ بھگ ہے جس کے باعث بھی انہیں کھڑے ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں منظور وٹو کو عارضہ قلب لاحق ہے، ان کی ہڈیوں کے مسائل ہیں اور دیگر امراض کا بھی مسئلہ ہے، شدید بیماری اور عمر کی وجہ سے ان کے دادا زیادہ وقت تک کھڑے نہیں رہ سکتے لیکن ان کے عزیز کی وفات کے باعث نماز جنازہ میں شریک بھی ہونا تھا، وہاں جناز گاہ میں کرسی وغیرہ کے انتظام کے لیے بھی کوشش کی گئی لیکن وہ میسر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں گاڑی کے اندر ہی بیٹھ کر نمازِ جنازہ ادا کرنا پڑی۔

(جاری ہے)

جمال وٹو کا کہنا ہے کہ میاں منظور وٹو ایک بزرگ سیاستدان ہیں جنہوں نے اپنے علاقے کے لیے بہت کام کیا ہے، وہ ساری عمر عوام کے درمیان رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، ان کے لیے لوگوں کے درمیان کھڑے ہونا یا ان کے ساتھ بیٹھنا کوئی مسئلہ نہیں ہے، صرف بیماری اور عمر کی وجہ سے انہیں نماز جنازہ گاڑی کے اندر بیٹھ کر ہی ادا کرنا پڑی، جس کو بنیاد بنا کر مخالفین اسے مذہبی رنگ دے رہے ہیں اور اس معاملے پر سیاست کر رہے ہیں جو کسی بھی طرح سے مناسب نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی، گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد زخمی، ریسکیو آپریشن مکمل
  • جعلی پاسپورٹ
  • سوشل میڈیا پر لینڈ کروزر میں جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
  • بھارت نے جنگ میں طیارے تباہ ہونے کااعتراف کرلیا
  • چھکا لگاتے ہی زندگی کا اختتام، نوجوان کرکٹر کی پچ پر ہلاکت کی ویڈیو وائرل
  • 16 یونین کونسل والے شہر میں کوئی اسپتال نہیں،جماعت اسلامی
  • دشمن یہ سمجھے کہ پاکستان کمزور ہے یا جواب نہیں دے گا تو وہ سخت غلطی پر ہے، فیلڈ مارشل
  • قومی طاقت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں، دشمن یہ سمجھے کہ پاکستان کمزور ہے یا جواب نہیں دیگا، تو وہ سخت غلطی پر ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • نظرثانی میں کوئی غلطی ہو تو اسے درست کیا جاتا ہے، جس جج نے اگرغلطی کی ہوگی تو وہی اسے درست کرے گا
  • وزیر اعظم کی ثناء میر سے ملاقات، ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد