ترکیہ سربراہی اجلاس میں پیوٹن اور ٹرمپ کی عدم شرکت، یوکرین امن مذاکرات پر سوالیہ نشان
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
روس اور یوکرین کے درمیان امن بات چیت کا انعقاد غیر یقینی سے دوچار ہے کیونکہ صدر ولادیمیر پیوٹن خاص طور پر روسی وفد کی فہرست میں شامل نہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بھی اب ترکیہ سربراہی اجلاس میں نہیں جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ اب استنبول میں ہونے والی بات چیت میں شامل نہیں ہوں گے، اس سے قبل انہوں نے صدر پیوٹن کی شرکت کی صورت میں مذکورہ اجلاس میں شرکت کا عندیہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: روس اور یوکرین بحیرہ اسود میں آزادانہ جہاز رانی پر متفق، امریکا
روس نے بدھ کی شام اپنے وفد کی فہرست کا اعلان کیا جس میں صدر پیوٹن شامل نہیں تھے، ان کے بجائے وفد میں ان کے مشیر ولادیمیر میڈنسکی، نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فومین، اور روسی ملٹری انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر ایگور کوسٹیوکوف شامل تھے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مشیر نے واضح طور پر کہا ہے کہ صدر زیلینسکی کریملن رہنما یعنی صدر پیوٹن کے علاوہ ترکیہ میں کسی روسی نمائندے سے ملاقات نہیں کریں گے، صدر زیلنسکی نے یہاں تک کہا کہ وہ اور صدر رجب طیب اردوان دارالحکومت انقرہ میں صدر پیوٹن کا انتظار کریں گے۔
مزید پڑھیں:
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انقرہ ترکیہ سربراہی اجلاس صدر پیوٹن صدر ٹرمپ صدر رجب طیب اردوان صدر ولادیمیر پیوٹن صدر ولادیمیر زیلینسکی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ترکیہ سربراہی اجلاس صدر پیوٹن صدر رجب طیب اردوان صدر ولادیمیر پیوٹن صدر ولادیمیر زیلینسکی صدر ولادیمیر صدر پیوٹن
پڑھیں:
پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کل متوقع
لاہور:پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کل متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کی قیادت میں پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شمولیت پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری اور سیکرٹری فنانس بھی شریک ہوں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کا نمائندہ بھی اپنی تجاویز دے گا، پی ایچ ایف کی درخواست پر کل ختم ہونے والی ڈیڈ لائن میں ایف آٗئی ایچ نے چند روزکی توسیع کردی ہے، پی ایچ ایف حکام پرعزم ہیں کہ رواں ہفتے میں یہ معاملہ حل ہوجائے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کے لیے پینتس کروڑ روپے کی ڈیماند کی ہے، یہ بھی آپشن دیا گیا ہے کہ حکومت تمام اخراجات خود کرے، پی ایچ ایف کوفنڈز نہ دے تاہم پروہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت سے ٹیم رینکنگ میں اضافہ کے ساتھ لڑکوں کوانٹرنیشنل تجربہ ملے گا۔