فارورڈ کہوٹہ سے راولپنڈی جانیوالی کوسٹر کو حادثہ،ڈرائیور جاں بحق،6مسافر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
کہوٹہ(اوصاف نیوز) فارورڈ کہوٹہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر تولی پیر اور لسڈنہ کے درمیان حادثے کا شکار ہو گئی،ڈرائیور جاں بحق جبکہ6مسافر زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فارورڈ کہوٹہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر کو رات ساڑھے9بجے کے قریب تولی پیر اور لسڈنہ کے درمیان حادثہ پیش آیا۔
حادثے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 6مسافر زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کردیا گیا جن میں سے 4کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اطلاع ملنے پر مقامی لوگوں اور مسلح افواج پاکستان نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ، بعد میں ریسکیو 1122 راولاکوٹ کی ایمبولینسز بھی پہنچ گئیں ۔
راولپنڈی؛ پاک بھارت جنگی ماحول میں منسوخ پیپرز کا نیا شیڈول جاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
شکارپور میں تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے سوئے مزدوروں پر چڑھ دوڑا، 7 جاں بحق
قومی شاہراہ بائی پاس پر تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے سوئے ہوئے افراد کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سبزی سے بھرا ٹرک اچانک بے قابو ہو کر سڑک کنارے سوئے مزدوروں پر چڑھ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس پہنچی، جہاں سے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال شکارپور منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی وجوہات پر حتمی رائے دی جا سکے گی۔