ویب ڈیسک :حویلی کہوٹہ سے واہ کینٹ ضلع راولپنڈی آنے والی مسافر کوسٹر تولی پیر کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

وزیر امور کشمیر کے دورہ کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں خلل واقع ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
 

Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

راولپنڈی: پولیس پر فائرنگ، اہلکاروں کے ہمراہ نشاندہی کیلئے جانیوالے 2 افراد جاں بحق

---فائل فوٹو 

راولپنڈی کے علاقے پِیر وَدہائی میں قتل کے ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کے ہمراہ نشاندہی کے لیے جانے والے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے انسپکٹر مرزا عارف اور کانسٹیبل نعمت اللّٰہ شدید زخمی ہوئے، پولیس جائے وقوعہ کی نشاندہی اور ملاحظے کے لیے مدعیوں کے ہمراہ موقع پر گئی تھی، گھر کی چھت پر موجود ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر قریبی تھانوں سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، ملزمان کی گرفتار کے لیے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ دنوں اپنے بھتیجے کو قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • شکارپور حادثہ: جاں بحق 8 افراد کی نمازِ جنازہ ادا، ہر آنکھ اشکبار
  • شکارپور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار ٹرک نے سوئے مزدوروں کو روند دیا، 7 جاں بحق
  • شکارپور میں  تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے سوئے مزدوروں پر چڑھ دوڑا، 7 جاں بحق
  • شکارپور میں ٹرک حادثہ، 7 جاں بحق، 6 زخمی
  • فلپائن: زلزلے میں 72 افراد ہلاک، 20 ہزار زیادہ بے گھر
  • مانچسٹر :یہودی مذہبی دن یوم کپو پر صہیونی عبادت گاہ کے باہر حملہ ،2 افراد ہلاک،3 شدید زخمی
  • برطانیہ؛ یہودی عبادت گاہ پر حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 29 افراد متاثر
  • راولپنڈی؛ بھتیجے کے قاتلوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، انسپکٹر اور اہلکار زخمی
  • راولپنڈی: پولیس پر فائرنگ، اہلکاروں کے ہمراہ نشاندہی کیلئے جانیوالے 2 افراد جاں بحق