پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ سے قوم کو عید کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں محمد رضوان، سلمان علی آغا، حارث رؤف اور دیگر نے عید الفطر کی خوشی کے موقع پر عالم اسلام بالخصوص پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں، پاکستانی کرکٹرز نے مبارکباد پیش کی اور عید کے موقع پر قوم کو اہم پیغامات دیے۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ سے پہلے ون ڈے میں شکست کا ذمہ دار کون؟ محمد یوسف برس پڑے
قومی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے۔ ہملٹن میں دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی کپتان محمد رضوان نے عیدالفطر کے موقع پر پوری مسلم کمیونٹی کو عید کی خوشیوں کی مبارکباد دی۔
نائب کپتان سلمان علی آغا، اوپننگ بیٹر امام الحق، اور تیز گیند باز حارث رؤف نے بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید مبارک کہا اور سب کے لیے امن، خوشحالی، اور خوشیوں کی دعا کی۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کیوں ہارے؟ کپتان محمد رضوان نے وجہ بتادی
واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 73 رنز سے ہار دیا تھا۔ پاکستان نے 345 رنز کے بڑے ہدف کا پیچھا کیا، لیکن نیوزی لینڈ کے تیز گیند بازوں کے دباؤ میں آکر وہ 44.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان عید مبارک محمد رضوان نیوزی لینڈذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان محمد رضوان نیوزی لینڈ محمد رضوان نیوزی لینڈ
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں، وزیراعلیٰ کی ڈوگرا راج سے آزادی کے یوم پر مبارکباد
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی خوبصورت اور شاندار تصویر پیش کرتا ہے، گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں۔ گلگت بلتستان کی بے مثال روایات اور شاندار ثقافت سیاحوں کو مسحور کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلگت بلتستان کے یوم الحاق پاکستان پر مبارکباد کا پیغام دیا اور گلگت بلتستان کے بہادر، غیور اور محب وطن عوام کو ڈوگرا راج سے آزادی کے یوم پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی خوبصورت اور شاندار تصویر پیش کرتا ہے، گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں۔ گلگت بلتستان کی بے مثال روایات اور شاندار ثقافت سیاحوں کو مسحور کرتی ہے۔