2025-09-18@00:01:18 GMT
تلاش کی گنتی: 108

«کو ڈسٹرکٹ ملیر»:

(نئی خبر)
    ملتان (اسپورٹس ڈیسک )سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) پر زور دیا ہے کہ وہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل ہونیوالے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کو آرام دیں۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ یہ بابراعظم کو وقفہ دینے کا بہترین وقت ہے، مسلسل بیٹنگ میں ناکامی کی وجہ سے انکا اعتماد خراب ہورہا ہے، اب سیریز جیتنے کے بعد بھی ہم ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ کیلئے کوالیفائی نہیں کررہے تو انہیں آرام دینا چاہیے لیکن پلئینگ الیون کیساتھ رکھنا ضروری ہے۔ اگر پچ پہلے ٹیسٹ جیسی رہی تو دوسرے ٹیسٹ میں انکے اعتماد کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ...
    سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 4 اور 5 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے، قومی ٹیم کا اعلان پی سی بی سربراہ کی منظوری سے مشروط ہے۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے پہلے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان کی مہمان بن رہی ہیں۔ یہ سیریز 19 فروری سے شروع ہونے ایونٹ کی تیاریوں کیلئے معاون ثابت ہوگی۔پی سی بی نے سیریز کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی، مجوزہ پروگرام کے تحت نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور آمد کے بعد 5 فروری کو آرام کریں گے جبکہ 6 اور 7 فروری...
    لاہور: چھ روزہ پی سی بی لیول-2کوچنگ کورس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا ۔ زرائع کے مطابق 30شرکا گہری کوچنگ کی تعلیم، مہارت کی تشخیص، تھیوری ٹیسٹ، ویڈیو تجزیہ ٹیسٹ اور ون آن ون اسیسمنٹ سمیت مختلف ٹیسٹوں سے گزرے۔پی سی بی لیول-2 کوچنگ کورس میں ان کورس اور پوسٹ کورس دونوں طرح کی ٹیسٹنگ شامل ہیں۔ شرکا کو کورس کے بعد مختلف اسائنمنٹس دیے گئے ہیں، جنہیں کورس کے اختتام کے چھ ماہ کے اندر جمع کرانا ضروری ہے۔ کامیاب امیدواروں کو لیول 2کوچنگ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹرز میں اظہر علی ، بلاول بھٹی ، نوید لطیف ، شاداب خان ، وہاب ریاض اور یاسر شاہ اس چھ روزہ کورس میں حصہ لے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم حیدرآبادکے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نگراں میڈیا و جوائنٹ انچارج ڈسٹرکٹ افتخار قائم خانی، میڈیا انچارج نعیم زئی و رضوان احمد گدی، اراکین قومی اسمبلی سید وسیم حسین ، پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ ،اراکین سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ، انجینئر صابر حسین قائم خانی اورناصر حسین قریشی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ورکرز حیدرآباد چیپٹر کے انتخابات میں نو منتخب عہدیداران صدر امجد اسلام، عمران ملک، ساجد آرائیں، وہاب منشی ایڈووکیٹ، جاوید چنا، اصغر خانوٹی،عرفان آرائیں،امتیاز کھاوڑ،مبین مگسی، آصف شیخ ،عمران راجپوت،ذوالفقار،یامین قریشی، ندیم خاور کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب حیدرآباد کی صحافی برادری کے مسائل کے حل کا باعث بنے گا۔...
    طلاق کی افواہوں کے بیچ ایک اور بھارتی جارح مزاج کرکٹر رنکو سنگھ نے ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اسٹار پلئیر رنکو سنگھ نے 25 سالہ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی ہے۔ پریا سروج نے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر اتر پردیش میں مچلیشہر سیٹ سے کامیاب ہوئیں تھی۔ منگنی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی تاہم پریا کے والد نے انکی منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انکے خاندان کو کرکٹر کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ ممبر پارلیمنٹ کے والد طوفانی سروج...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہل نے اپنی اہلیہ اور ڈانسر دھنا شری ورما سے طلاق کی افواہوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی افواہوں پر قیاس آرائیاں نہ کریں۔یوزویندر چاہل نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام مداحوں کے دل سے شکر گزار ہیں جن کی محبت اور حمایت کی بدولت وہ اس مقام تک پہنچ پائے ہیں تاہم یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا, ملک، ٹیم اور مداحوں کے لیے ابھی بہت سے شاندار اوورز باقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں انہیں ایک کھلاڑی ہونے پر فخر...
    لاڑکانہ ،ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین اعجازاحمد لغاری تعلیمی نمائش میں رکھے ماڈل کا معائنہ کررہے ہیں