کرکٹرز کو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھ کر ہونیوالی خوشی بیان نہیں کرسکتی: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ مریم نوازکا ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اورسہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر، کہا کہ کھیل او رمیلے پنجاب کی ثقافتی پہچان ہیں،بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کئی دہائیوں کے بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا،وزیراعلی مریم نوازشریف نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر شائقین کرکٹ کو مبارکباد دی۔
وزیراعلی مریم نواز نے وزیراعظم محمد شہبازشریف، چیئرمین پی سی بی اور پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹر زکو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے والی خوشی بیان نہیں کرسکتی،اللہ کے فضل وکرم سے کرکٹ کے میدانو ں کی رونقیں لوٹ رہی ہیں۔
کھیل او رمیلے پنجاب کی ثقافتی پہچان ہیں،بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی ،کھیل انسان کو صلاحیتو ں کے اظہار کےبھرپو رمواقع فراہم کرتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:چینی155 روپے میں فروخت کرنا ممکن نہیں،دکانداروں نے ہاتھ کھڑے کر دیے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دیکھ کر
پڑھیں:
انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا
لاہور میں سابق نگران وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے، صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملکی صورتحال، قیام امن اور صوبائی ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی بات چیت ہوئی۔ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کو سراہا۔
مریم نواز کا دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے، صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صحت اور تعلیم کے شعبہ میں انقلابی پراجیکٹس متعارف کرائے ہیں، پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کی زندہ مثال ہیں، سابق وزیراعظم نے پنجاب میں شعبہ صحت میں جاری اصلاحات کو بھی سراہا۔