پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنیوالے اراکین اسمبلی کو فارغ کیاجائے گا، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنیوالے اراکین اسمبلی کو فارغ کیاجائے گا، سلمان اکرم راجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا، پیکا قانون اور 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنیوالے اراکین اسمبلی کو پارٹی سے فارغ کیا جائے گا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جن اراکین نے پیکا قانون پر پارٹی پالیسی پر عمل نہیں کیا، جن اراکین نے 26 ویں آئینی ترمیم کے بل کے حوالے سے مشکوک کردار ادا کیا، ان کے خلاف پارٹی پالیسی کے تحت کارروائی ہوگی، انہیں پارٹی سے فارغ کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ شیر افضل مروت نے سعودی حکومت کے حوالے سے بیان دیا، جو ان کا استحقاق نہیں تھا، ان کے اس بیان سے ہمیں بہت نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کسی کو بدزبانی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، ٹی وی پر میرے اور دیگر رہنمائوں کے خلاف نازیبا گفتگو کی گئی، جس سے پارٹی کا ںظم وضبط خراب ہوا، تاہم پارٹی میں کوئی انتشار نہیں ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فواد چوہدری جیسے غیر اہم لوگ اپنے وجود کو ظاہر کرنے کے لئے الٹے سیدھے بیانات دیتے رہتے ہیں، ملک میں اس فسطائیت کا راج ہے، عمران خان کے خلاف سیکڑوں جھوٹے مقدمات بنا دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ جتھا لے کر جائیں اور بانی پی ٹی آئی کو چھڑا کر لے آئیں گے، ہم عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں، میدان میں بھی احتجاج کریں گے۔سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہو چکا ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے چمیپئنز ٹرافی کے لئے نہ آنے پر پاکستان کو درست وقت پر آواز اٹھانا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں لانے کے لئے آئی سی سی کو فعال کردار ادا کرنا چاہیے تھا، پی سی بی بھی چمیپئنز ٹرافی کے حوالے پلاننگ نہیں کرسکا۔اسپورٹس تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے زیادہ تر معاملات سیاسی ہیں، دوںوں ملکوں کا سیاسی بیانیہ ناجانے کب تبدیل ہوگا، آئی سی سی چمیپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا پاکستان نہ آنا دراصل کرکٹ کا نقصان ہے، کیونکہ دونوں ملکوں کیعوام کرکٹ کو پسند کرتے ہیں اور کرکٹ ہی دلوں کو جوڑتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پارٹی پالیسی پر عمل نہ سلمان اکرم راجہ انہوں نے کہا کہ کے حوالے سے فارغ کیا
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر اپوزیشن کیساتھ معاہدہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں تھا، سلمان اکرم راجہ
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کی ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والے سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن سے نشستوں کی تقسیم کا معاہدہ قیادت نے کیا اور اگر بانی نے اس کو ماننے سے انکار کیا تو پھر وہ کریں گے جو عمران خان کا فیصلہ ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں 2 آراء تھی ہمیں الیکشن لڑنا چاہیے یا نہیں اس پر بات واضح کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب پتا چل جائے گا کہ بانی پی ٹی آئی اس سیٹیلمینٹ کی توسیع کرتے ہیں یا نہیں اگر توسیع نہیں کریں گے تو بانی کا جو فیصلہ ہوگا اس پر عملدرآمد کریں گے۔
گورکھ پور پولیس ناکہ کے قریب میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ کی جنرل چار نشستوں کیلئے ظہیر عباس ایڈووکیٹ گزشتہ ہفتے بانی سے نام لے کر آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا ہے، ہماری پارٹی میں کوئی فرد واحد فیصلہ نہیں کرتا، علی امین گنڈاپور تک بات پہنچائی گئی لیکن کیا دباؤ تھا اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی چار جنرل سیٹوں کے امیدوار، ایک ٹیکنوکریٹ، اور ایک خاتون سیٹ بانی کی لسٹ تھی اگلے چند گھنٹوں میں واضح ہوجائے گا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی وجہ نہیں کہ میں وکیل ظہیر عباس کی بات پر یقین نہ کروں۔ بہرحال آج بات واضح ہو جائے گی، معاملہ صرف پانچوں نشستوں کا تھا، پارٹی میں مکالمہ تھا کہ پانچوں نشستوں پر ورکر ہونا چاہیے، باقی تمام پارٹیوں میں ارب پتیوں کو ٹکٹس دیئے گئے لیکن سب خاموش بیٹھے ہیں صرف ہماری پارٹی پر مکالمہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے بات کرنا اور بات ہے ایسا نہیں ہے کہ ہم حکومت سے بات نہیں کرتے ہم نے حکومت سے بات کی، 2025 میں بیٹھے لیکن وہ مجبور تھے ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں وہ تو بانی سے ہماری ملاقات تک نہیں کروا سکتے،ایسی حکومت سے کیا بات کرنی ہے۔