پی سی بی نے لیجنڈری حنیف محمد کو ہال آف فیم میں شامل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر حنیف محمد مرحوم کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرنے کی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی، پاکستانی بیٹر کے صاحبزادے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے یادگاری تختی اور کیپ وصول کی۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقویٰ نے حنیف محمد کی کرکٹ میں خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جبکہ شعیب محمد نے اپنے والد کا نام ہال آف فیم میں شامل کیے جانے پر اظہار تشکر کیا۔واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کو 2021 میں پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، لیجنڈری حنیف محمد پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ ملنے کے بعد اُس کی اولین ٹیم میں شامل تھے۔انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 12 سینچریز اور 15 ففٹیز کی مدد سے 3915 رنز اسکور کیے۔ کرکٹ میں لٹل ماسٹر کے نام سے پکارے جانے والے حنیف محمد نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی ٹرپل سینچری بھی بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہال آف فیم میں حنیف محمد ٹیسٹ کرکٹ کرکٹ میں پی سی بی
پڑھیں:
سہواگ کی اپنے ہی کرکٹر پر سرجیکل اسٹرائیک، متنازع آؤٹ پر بول اُٹھے
سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے سن رائزرز حیدرآباد کے ایشان کشن بھونڈے انداز آؤٹ ہونے پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
کرک بز پر میچ کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر ویندر سہواگ نے انڈین پریمئیر لیگ میں ممبئی انڈینز کیخلاف میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کے پلئیر ایشان کشن کے متنازع آؤٹ پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
میچ کے دوران دیپک چہار کی گیند پر امپائر ونود شیشان کی گیند کو وائیڈ قرار دینا چاہا لیکن ایشان کشن نے ڈریسنگ روم کی جانب واپسی شروع کردی۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا، فرنچائز پر سنگین الزامات
اس کے بعد چند دلچسپ چیزیں دیکھنے کو ملیں، امپائر شیشان کے فیصلے کو دیکھ کر ایشان نے کریز میں واپسی کی کوشش کی لیکن جب امپائر نے انھیں آئوٹ قرار دیا تو ایشان نے بغیر ریویو لیے پویلین واپس جانا شروع کردیا۔
مزید پڑھیں: ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
اس موقع پر انھوں نے نان اسٹرائیک اینڈ پر موجود ابھیشک شرما سے کوئی مشورہ بھی نہیں کیا جبکہ اسنیکومیٹر پر ری پلے میں ظاہر ہوا کہ گیند اور بیٹ کا ٹکراؤ نہیں ہوا تھا، ایسے میں امپائر کا ابتدائی وائیڈ بال کا فیصلہ درست تھا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ بنگال ایسوسی ایشن معروف کمنٹیٹرز کی تنقید پر پھٹ پڑی، بڑا مطالبہ کرڈالا
وریندر سہواگ نے کہا کہ ایشان کشن کی جلدی مجھے سمجھ نہیں آئی، امپائر بھی پیسے لے رہے ہیں، انہیں اپنا کام کرنے دیں۔