اہلیہ سے علیحدگی، کرکٹر نے آخرکار خاموشی توڑ دی،صارفین کو کراراجواب
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہل نے اپنی اہلیہ اور ڈانسر دھنا شری ورما سے طلاق کی افواہوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی افواہوں پر قیاس آرائیاں نہ کریں۔یوزویندر چاہل نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام مداحوں کے دل سے شکر گزار ہیں جن کی محبت اور حمایت کی بدولت وہ اس مقام تک پہنچ پائے ہیں تاہم یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا, ملک، ٹیم اور مداحوں کے لیے ابھی بہت سے شاندار اوورز باقی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں انہیں ایک کھلاڑی ہونے پر فخر ہے وہیں وہ ایک بیٹے، بھائی اور دوست بھی ہیں۔ یوزویندر چاہل نے کہا کہ حالیہ واقعات کے بعد لوگ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں تجسس رکھتے ہیں اور انہوں نے چند سوشل میڈیا پوسٹس میں ایسی قیاس آرائیاں دیکھی ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ ایک بیٹے، بھائی اور دوست کے طور پر وہ سب سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ ان قیاس آرائیوں میں نہ الجھیں کیونکہ یہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے بہت تکلیف دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سکھایا گیا ہے، ہمیشہ سب کے لیے اچھا چاہو، محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کرو اور کبھی شارٹ کٹ نہ اختیار کرو اور وہ اس پر ہمیشہ قائم رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ہمیشہ آپ سے محبت اور حمایت کی امید کروں گا، نہ کہ ہمدردی کی‘۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: عافیہ صدیقی کی رہائی، وطن واپسی کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل بین آسٹن کی یاد میں خاموشی
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل بین آسٹن کی یاد میں ایک منٹ خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے باقاعدہ آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
For Ben ❤️ pic.twitter.com/FoEMoQZpUt
— Cricket Australia (@CricketAus) October 31, 2025اس دوران بین آسٹن کی تصویر میدان میں لگی بڑی اسکرین پر چلائی گئی۔
A minute of silence was observed at the MCG following the tragic passing of Ben Austin ❤️ pic.twitter.com/xly79nAgcg
— cricket.com.au (@cricketcomau) October 31, 2025یاد رہے کہ 17 سالہ بین آسٹن میلبرن میں نیٹس میں پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔
انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
گزشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میچ سے قبل بھی بین آسٹن کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔